عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

28.07.20

1463277
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے سوئر: کورونا وائرس: بیلجین شہر اینورز میں  کرفیو کا نفاذ اور ماسک پہننا لازمی قرار

فرانس 24: یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش ِ نظر کووڈ۔19 اقدامات میں سختی لائی جا رہی ہے

لے موند:  فرانس کے جیرون علاقے میں جنگل میں لگنے والی آگ سے تقریباً اڑھائی لاکھ ایکٹر صنوبر کے درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے

القدس العربی:  حکومتِ کویت: امریکہ میں آپریشن کی کامیابی کے بعد  علاج معالجہ جاری ہونے والے امیرِ کویت شیخ صباح الا احمد الا صباح  کی طبی حالت  پر استحکام ہے۔

الجزیرہ: جیورج فلائڈ  کی طرح وفاقی قوتوں کی جانب سے کمر پر سوار ہوتے ہوئے گردن کو ہاتھوں اور ڈنڈے سے دبائی جانے والی ایک امریکی نوجوان دوشیزہ کی  ’’میں سانس نہیں لے پا رہی‘‘ کہتے ہوئے چیخ و پکار

الرایہ: عرب ممالک کے توانائی امور کے ذمہ دار وزرا کے ٹیلی کانفرس  اجلاس میں عرب الیکڑک مشترکہ  منڈی کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے

نیوز ویب سائٹ بلڈ: پورٹ لینڈ  میں مظاہرے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین  کو 10 برس کی سزائے قید  دیے جانے کی دھمکی دی ہے۔

اشپیگل: جرمنی میں جنازے کی رسم میں شرکت کرنے والے 50 افراد کورونا کی  لپیٹ میں آ گئے۔

دوئچے ویلے: 30 ہزار امریکی  شہریوں کو کووڈ۔19 ویکسین  کا انجکشن لگایا گیا

الا پائس: اسپین میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دوبارہ سے اضافہ ملکی ساکھ کو نقصان  پہنچا سکتا ہے

لا وان گاردیہ: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  کی حکومت  نے اسپین کے لیے ویٹو کو وسعت دیتے ہوئے اس کے جزائر کی بھی مجبوری نہ ہونے کی صورت میں سیاحت  نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

انفو بائے: ونیزویلا کے صدر نکولا مادورو نے کولمبیا کے صدر ایوان  دیوق سے کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرنے کی درخواست کی ہے۔

لینتا : روس میں  ترکی جانے کے خواہاں  سیاحوں  کے لیے نئے اصول وضع کیے گئے ہیں۔ ان کا ٹمپریچر چیک کیا جائیگا اور کورونا ٹیسٹ مفت کیا جائیگا۔

طاس ایجنسی: یورپ کی روس سے درآمد کردہ مصنوعات پر  کاربن ٹیکس 4.8 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ریا نووسطی: امریکی خلائی ادارے ناسا  نے اطلاع دی ہے کہ فٹ بال میدان کے  قطر کے مترادف  ایک  شہاب ثاقت کرہ ارض کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں