عالمی ذرائع ابلاغ 27.07.20

عالمی ذرائع ابلاغ 27.07.20

1462562
عالمی ذرائع ابلاغ 27.07.20

*** ڈوچے ویلے: جرمنی میں آدھی چھُٹی کے دوران ترکی زبان بولنے پر تیسری جماعت کے طالبعلم کو سزا۔

 

*** بِلڈ: جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ روس جی ایٹ میں واپس نہیں آ سکتا۔

 

*** سیوڈٹشے زیتنگ: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ۔

 

*** الجزیرہ: صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی خفیہ ایجنسی نے لیبیا میں کھیل کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔

 

*** الریا: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ الحاق پلان علاقے کو افراتفری اور تشدد کی طرف گھسیٹے لئے جا رہا ہے۔

 

***الدستور: اسرائیل کی سینٹرل کورٹ نے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی پیشی کے لئے 6 دسمبر کی تاریخ طے کر دی۔

 

*** النیکیونل: وینزویلا، دارالحکومت اور 6 صوبوں میں زیادہ سخت قرنطینہ پر مجبور ہو گیا۔

 

*** الموندو: اسپین میں توانائی کے سیکٹر نے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ GNP کے فوری سنبھالے کے لئے قابل تجدید توانائی کے طریقوں میں سرمایہ کاری تیز کر دی ہے۔

 

*** الپائس: برطانیہ نے اسپین کے لئے سیاحتی پروازوں کو 9 اگست تک روک دیا ہے۔

 

*** فرانس 24: فرانس کے صدارتی پیلس نے حکومت مکمل کرنے کے لئے 11 وزراء متعین کر دئیے۔

 

*** لے فگارو: چین نے شینگدو میں امریکی قونصل خانے کو کنٹرول میں لے لیا۔

 

*** لبریشن: ماحولیاتی سمجھوتے کے لئے تجاویز کے بعد باری ابتدائی تدابیر کی ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: روس میں ٹیکس چوری کو تعزیراتی قانون میں داخل کرنے کا مطالبہ۔

 

*** نیوز ایجنسی انٹر فیکس: جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے روس کی، یوکرائن کا مسئلہ حل کئے بغیر، جی ایٹ میں شمولیت کی مخالفت کی ہے۔

 

*** ریا نووسٹی: روس کے صدر ولادی میر پوتن اور یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات میں مسئلہ دونباس پر بات چیت۔

 



متعللقہ خبریں