عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

14.07.20

1454720
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن نیوز پورٹلز

 اے آر ڈی: جرمن وزیر صحت ژانز اسپان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر ایک حقیقت ہے ۔

 ڈوئچے ویل: مختلف ممالک سے 80 کے لگ بھگ امرا شخصیات نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے  کہ کورونا کے باعث ان سے مزید ٹیکس لیا جائے۔

زیڈ ای ایف: جرمن فٹ بال ٹیم  ترکی کے ساتھ 7 اکتوبر کو  ایک میچ کھیلے گا۔

 عربی اخبارات

القدس: یمنی فوج نے صنعا کے شمال میں جھڑپوں کی اطلاع دی،متعدد حوثیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ

 الرایہ: اردن کے فرماں روا  عبداللہ نے کہا ہے کہ  اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ امن مذاکرات کی راہ مسدود کر رہا ہے۔

ہسپانوی اخبارات

الپائس: کاتالونیا اسپیکر اسمبلی راجر ٹورینٹ کی ٹیلی فون کالز جاسوس پروگرام کی نذر ہو گئیں۔

لا تیریکا: برازیل کے صدر خائیر بولسورانو نے قرنطینہ سے متعلق کہا ہے کہ  مجھے گھر میں رہنے سے کوفت ہو رہی ہے  اور یہ ایک خوف ناک چیز ہے۔

 الٹیمپو: امریکی عہدے داروں  کا کہنا ہے کہ جھیل سے برآمد شدہ نعش پورتو ریکو کی  گمشدہ اداکارہ نایا ریویئرا کی ہے۔

 فرانسییسی اخبارات

 فرانس 24: فرانس اپنا قومی تہوار کورونا کے سائے میں منا رہا ہے۔

 لے فیگارو: کورونا کے باعث کیلیفورنیا میں جزوی لاک ڈاون کیا جا رہا ہے۔

لے سوئر : بیلجیئم میں 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا سے ہلاکت نہیں ہوئی مگر نئے متاثرین کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ضرور ہوا۔

 روسی نیوز پورٹلز

 آر ٹی:  روس  میں دوسری سہ ماہی کے دوران سونے کی تجارت کا پلڑا گیس کی برآمد پر بھاری رہا ۔

روسیسکایہ گزیتا: روس 15 جولائی سے ملک میں آنے والے  افراد  پر سے قرنطینہ کی پابندی اٹھا رہا ہے۔

 ایزویستیا: شام میں روسی اہداف سے متےعلق خفیہ معلومات جمع کرنے والے عسکریت پسند گرفتار کر لیے گئے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں