عالمی ذرائع ابلاغ 13.07.20

عالمی ذرائع ابلاغ 13.07.20

1454065
عالمی ذرائع ابلاغ 13.07.20

*** الجزیرہ : لیبیا قومی مفاہمتی حکومت فورسز، جنگِ سیرتہ کی تیاری کے لئے، دفاع کو مضبوط بنا رہی ہیں اور، مغربی علاقوں کی سلامتی کو ضمانت میں لینے کے لئے، فورسز تشکیل دے رہی ہیں۔

 

*** الجزیرہ: سلطنت عمّان کے مفتی شیخ احمد بن حماد الخلیلی نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے پر ترکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

*** القدس العربی: اسرائیل اور امریکہ، ایران میں بعض شخصیات کے قتل اور جوہری تنصیبات پر بمباری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ بِلڈ: امریکی جنگی بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

 

*** ڈوچے ویلے: جرمنی میں کورونا بحران کے دنوں میں گھریلو تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم اس موضوع پر صائب اعداد و شمار سالانہ شماریات کے ذریعے حاصل ہو سکیں گے۔

 

*** نیوز سائٹ اشپیگل: میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

*** الیونیورسل : میکسیکو، 35 ہزار اموات کے ساتھ اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

 

*** الپائس: بارسیلونا میٹروپولیٹن علاقے میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 12 دنوں میں چار گنا بڑھ گئی۔

 

*** انفو بائے: اسپین میں پارلیمانی انتخابات ، پیپلز پارٹی نے گالیچیا خودمختار علاقے میں حتمی اکثریت حاصل کر لی لیکن نیشنلسٹوں کے نتائج باسک خودمختار علاقے میں زیادہ بہتر رہے۔

 

*** لے فگارو: کووِڈ۔19 کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے دنیا میں 10 ملین بچوں کو دوبارہ اسکول جانے سے محرومی کا خطرہ لاحق ہے۔

 

*** فرانس 24:فرانس کے وزیر اعظم جینزکاسٹیکس نے کووِڈ۔19 کے خلاف برسرپیکار علاقے گویانا کا دورہ کیا۔

 

*** لے موند: گویانا میں ہسپتالوں کا بحران فرانس سے مشابہہ لیکن دس گنا زیادہ گھمبیر۔



متعللقہ خبریں