عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

26.06.20

1444007
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 

جرمن نیوز پورٹلز

 سود ڈوئچے زائی ٹنگ: یورپی یونین کمیشن  نے  جرمن حکومت کے  جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کو بچانے کے لیے 9 ارب یورو کا پیکیج منظور کر لیا ہے ۔

 ZDF: یورپی ادویات ایجنسی نے کورونا کے زیر علاج مریضوں کےلیے REMDESİVİR نامی دوا کی شرطیہ فروخت کی منطوری دے دی ہے۔

 ڈوئچے ویل: ایک صحافی کے خلاف  قانونی کاروائی کرنےکی دھمکی دینے کے بعد  جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر نے اپنا فیصلہ واپس لےلیا۔

عرب اخبارات

 القدس: بعض الرجی کی اقسام کورونا کے خلاف مدافعت بڑھاتی ہیں۔

یوم 7: مصری پارلیمان نے کورونا  کے اژثرات کم ہونے کے حامل شہروں میں مساجد کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

الدستور: عراق میں الحشد الشعبی کے بعض جنگجووں کو بغداد کے علاقوں میں گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔

فرانسیسی اخبارات

لے موندے:  یونیسیف نے متنبہ کیا ہے کہ  فاقی کشی کے شکار لاکھوں یمنی بچوں کی عاقبت ایک سوالیہ نشان ہے۔

فرانس24: 3 ماہ سے بند پیرس کا اورلی ہوائی  اڈہ دوبارہ کھول دیا گیا۔

لے سوئر:  ارکان پارلیمان نے بیلجیئن وزیر اعظم کو ماسک نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔

 ہسپانوی اخبارات

 لا وان گواردیا: پرتگال کے دارالحکومت لزبن نے 24 علاقوں میں  کورونا کی وجہ سے قرنطینہ  کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔

 ٹیلی سور: جرنی نے پیرو کو کورونا ٹیسٹ کٹس روانہ کی ہیں۔

 انفو بائی: کورونا وائرس کے بعد اقتصادی بحالی میں یورپ مشکلات کا شکار ہے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 لینتا: یورپی یونین  نے  روس کےلیے یکم  جولائی سے   اپنی سرحدیں نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

 کومرسینٹ: جاپان نے  بحیرہ اوخوٹسک  میں  کوریل جزائر کے قریب جیو لوجیک تحقیق  پمیں مصروف روس سے احتجاج کیا ہے۔

تاس: جرمن حکومت  امریکہ کی طرف سے نارھ فلو ٹو منصوبے پر  پابندیاں لگانے کے خطرے کے پیش نظر ضروری تدابیر اختیار کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں