عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 11.06.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1433967
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 11.06.2020

زیڈ ڈی ایف  جرمنی:  کابینہ نے  یوروپی یونین کے سوا  تمام ممالک  سے متعلق سفری انتباہ  کی مدت  میں  31 اگست تک توسیع کردی۔

ویلٹجرمنی:  وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ تل ابیب انتظامیہ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاریوں کا غیر قانونی منصوبہ اور وادی اردن کا "الحاق" غیر قانونی  ہے۔

ڈوئچے ویلے: جرمنی کے شہر کولون کی  کیپ اسٹریٹ پر   سولہ سال قبل نسل پرستوں کے حملے کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

لی فگارو: فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں  نے کورونا وائرس "بحران کے بعد" کے دور کے بارے میں پردہ چاک کیا ہے۔

فرانس 24: یورپی یونین کویڈ 19 کے اقدامات کے تحت یکم جولائی تک اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھول سکتی ہے۔

لی مونڈے: سن 2020 میں فرانس میں  شدید معاشی کساد بازاری کا امکان ہے۔

القدس العربی : برطانوی آزاد اخبار نے بتایا ہے کہ لیبیا میں خلیفہ خفتر نے مغرب کے کرایے  کے فوجیوں  اور  کاروباری افراد کے ذریعہ خریدی گئی فوجی گاڑیوں کو ابھی تک واپس نہیں کیا ہے۔

الجزیرہ ڈاٹ نیٹ: کیا قاہرہ انتظامیہ خلیفہ  حفتر کا کوئی متبادل تلاش کرے گا یا لیبیا میں اپنے منصوبے  کی تباہی کے منظر کو ہی دیکھنے پر اکتفا کرے گا؟

ایڈسٹور ڈاٹ کام: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)  کو مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں کورونا وائرس کے واقعات  میں اضافے پر تشویش ہے۔

ایل پیس: (اسپین) تحقیقات  سے پتہ چلتا ہے کہ طویل وقت تک ماسک کا استعمال کرنا وبائی بیماری کی دوسری اور تیسری لہر کو روک سکتا ہے۔

ال منڈو: (اسپین) ستمبر میں اسکول سے واپسی پر 10 سال سے کم عمر بچوں کے لئے پہلی شرائط: چھوٹی کلاسوں  کو  کھلے پارکوں میں کلاسز ہوں گی،  کلاس رومز  میں کھانا کھایا جائے گا ، اور ہر اسکول میں کوویڈ 19 ٹیم  کی موجودگی لازمی ہوگی۔

ٹیلی سورس: (وینزویلا) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ علاقائی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کچھ اہم منصوبوں کی بحالی ضروری ہے۔

روزنامہ ایزویستیا: امریکی فوجیوں نے شام میں روسی گشت کو روکنے کی کوشش کی۔

گزیتا ڈاٹ آر یو نیوز سائٹ: امریکی کانگریس نے روس کو دہشت گردی کا سپونسر  قرار دینے کی تجویز پیش کی۔

آر ٹی نیوز سائٹ: روس میں کورونا وائرس کے خلاف تیار کردہ  دوائی "ایفی واویر"   کو روس کے مختلف  علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں