عالمی ذرائع ابلاغ 08.06.20

عالمی ذرائع ابلاغ 08.06.20

1431699
عالمی ذرائع ابلاغ 08.06.20

*** الجزیرہ: امریکہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے کہا ہے کہ شام میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا تعلق امریکہ کی اختیار کردہ پابندیوں سے ہے اور ملک کے اس بحران سے چھٹکارہ پانے کے لئے میں نے اسد کو ایک تجویز پیش کی ہے۔

 

*** الجزیرہ : سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

 

*** الوطن: کویت میں تجارتی پروازیں تین مراحل میں کھل جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 30 فیصد صلاحیت سے دوسرے میں 60 اور تیسرے میں پوری صلاحیت کے ساتھ پروازیں کھلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

*** لے ٹیمپس: کورونا بحران کے دوران سوٹزرلینڈ کی پیداواریت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 

*** لے سائر: برسلز میں نسلیت پرست مظاہروں کے دوران خریداری مراکز کو لوٹنے کے الزام میں 150 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

*** لے پارزئین: فرانس کے صدر ماکرون نے پولیس تشدد کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کی اخلاقیات کے معاملے میں زیادہ ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** الپائس: اسپین کے خود مختار علاقے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسیلونا میں تین ہزار سے زائد مظاہرین نے پولیس تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

*** اے بی سی: اسپین کے صدر پیدرو سانچز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں دی جانے والی معلومات متنازع نہیں بالکل درست ہیں۔

 

*** انفوبائے: بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بائیولوجیکل جنگ ہے۔

 

*** ٹی زیڈ نیوز سائٹ: جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے بعد R0-value دوبارہ تشویشناک سطح پر ہے۔

 

*** این ٹی وی: امریکہ کے صدر نے پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن میں متعین کی گئی نیشنل گارڈ کو پیچھے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

 

*** ڈوچے ویلے: یورپ کے متعدد شہروں میں نسلیت پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

 

*** ریا نووستی: برطانوی اسمبلی ممبر نے نارتھ اسٹریم۔2 منصوبے میں روس کے ساتھ تعاون کی وجہ سے جرمنی کو اہانت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لینتا: سعودی عرب نے روس کے ساتھ پیٹرول کی جنگ ملتوی کر دی ہے۔

ازوستیا: ماسکو میں بالکونی سے راہگیروں پر فائرنگ کرنے والا شخص حراست میں لئے جانے کے دوران زخمی ہو گیا۔



متعللقہ خبریں