عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

29.05.20

1425748
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

 دوئچے ویل: جرمن  وزارت خارجہ  نے 5 سال قبل وفاقی پارلیمان کی انٹر نیٹ سائٹ  پر سائبر حملے کے  پیش نظر روس کو احتجاجی مراسلہ روانہ کیا ہے۔

 فرینکفرٹر آلمان زائی ٹنگ: برطانیہ مین کورونا کے سبب ملتوی ہوئی پریمیئر لیگ 17 جون سے دوبارہ شروع ہو گی۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے سوئر: فرانس میں تعلیمی ادارے،بارز اور ریستوران 2 جون سے کھل جائیں گے۔

  فرانس 24: فرانس میں سیاحت کا شعبہ منگل سے دوبارہ جانب ہوگا۔

 عربی اخبارات

 الدستور: کورونا کے باعث دریائے نیل کا کنارہ عید پر ویران رہا 

القدس: کورونا  نے متعدد عالمی سربراہوں کی ناکامی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

الایام: اسرائیل میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف 1 لاکھ ٹیسٹ ہونگے۔

ہسپانوی اخبارات

 الموندو: وزیر صحت سلوادورایلا نے کہا ہے کہ کورونا کی ایک بڑی لہر موسم خزاں میں نمودار ہو سکتی ہے۔

الپائس: ناقص ٹیسٹ اور عدم تعاون کی بدولت یورپی یونین کورونا کے بروقت انسداد میں ناکام رہی ہے۔

 الناسیونال: کولومبیا میں قرنطینہ کا دورانہ بڑھا دیا گیا جبکہ  بین الاقوامی پروازیں ستمبر سے شروع ہونگی۔

روسی اخبارات

ایزویستیا: ماسکو میں کورونا سے مزید 3474 افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے فارغ ہو گئے۔

 تاس: روسی وزارت محنت کے مطابق، عالمی وبا کی وجہ سے ملازمتوں سے فراغت کے معاملے پر قوانین کو محدود کر دیا گیا ہے۔

 ریا نووستی: روس کے نیم خود مختار علاقے داغستان میں کورونا کے سبب ایک گشتی اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں