عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

20.05.2020

1420530
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القد س العربی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کے ملک کے ساتھ برتاؤ میں بہتری نہ آنے  پر عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے دستبرداری کی دھمکی

الرایہ القطریہ:قطر کے حامد ہوائی اڈے  پر مسافروں اور کارکنان کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کو سخت کیا جا رہا ہے

الجزیرہ: صدرِ فلسطین محمود عباس نے واشنگٹن اور اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں  پر کار بند نہ رہنے کی اطلاع دی ہے

دوئچے ویلے: جرمنی  سے ترکی کے سفر کے لیے آج نگاہیں  جرمن وزیر خارجہ اور ترک وزیر ثقافت و سیاحت کے مذاکرات پر مرکوز

اسٹرن نیوز ویب سائٹ: عالمی معالجین انجمن کے صدر فرینک مونٹگومری کا کورونا انتباہ: یورپی یونین میں سرحدوں کو سیر و سیاحت کے لیے  ابھی سے کھولنا خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے

تاگیس چاؤ: یورپی یونین میں  نئی موٹر گاڑیوں کی فروخت  میں ماہ اپریل  میں 76 فیصد کی کمی

الا پائس :  اسپین معمول کی زندگی کو لوٹنے کے  سلسلے میں سخت ترین تدابیر  اختیار کرتے ہوئے یورپی ہمسایوں میں نمایاں ہے

الا موندو: آج سے اسپین میں عمومی مقامات پر 6 سال سے بڑے تمام افراد کے لیے ماسک کی پابندی عائد کر دی گئی ہے

تیلے سُر: ونیزویلا  نے سرحدوں پر ہیلتھ کنٹرول چوکیاں  تشکیل دیتے ہوئے چلی، برازیل۔ ایکواڈور، پیرو اور کولمبیا  سے لوٹنے والے اپنے شہریوں کو قرنطینہ میں رکھے گا ۔

لے فیگارو: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں افریقی انتہائی مفلسی کے شکار ہیں

لے پیریزئن : رینو، فلنس شہر کی فیکڑی سمیت فرانس میں 4 فیکڑیوں کو بند کرنے پر سوچ و بیچار کر رہی ہے

لے سوئر: کورونا وائرس کے مریضوں کا نصف سے زائد وائرس  میں نوکری کے دوران مبتلا ہونے کی سوچ رکھتا ہے

گازیتا: روس میں یوم فتح  کا مارچ او ر آئینی ریفرنڈم 24 جون کو منعقد ہو گا

از وسطیہ:  روس کے امریکہ میں  سفارتخانے نے بلوم برگ ٹی وی چینل پر روس میں کووڈ۔ اسپتالوں سے متعلق خبروں کی تردید کیے جانے کا متمنی ہے

لینتا: روسی انتظامیہ  شہریوں کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کی شرائط میں نرمی لانے پر کام کر رہی ہے

 



متعللقہ خبریں