عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

15.03.20

1417999
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

 القدس العربی : اقوام متحدہ  میں فلسطینی سفیر ریاض منصور الحاق کے خلاف درخواست  دائر کر رہےہیں۔

 الرایہ القطریہ:  ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے افراد کی شرح 71.8فیصد ہے ۔

 الجزیرہ: بغداد میں مظاہرین نے الکاظمی کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

 ہسپانوی اخبارات

 الپائس: وزیراعظم سانچیز کی اعلان کردہ تدابیر کے بعد دو طرفہ  مفاہمت کے تحت  اسپین سے فرانس جانے  والے مسافروں کو زیر قرنطینہ لیا جائے گا۔

لا وانگواردیا: ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس گردوں، دماغ اور دل کے خلیوں کو متاثر کرتا ہے۔

انفو بائی:  برازیل کے صدر بولسونارو  نے ارجنٹائن کے کورونا کے خلاف  قابل ذکر اقدامات  کا مذاق اڑاتےہوئے اسے سوشلزم  کی پیروی قرار دیا ہے۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے سوئر: بیلجیئن معیشت بحالی کےلیے سن 2023کا انتطار کرے گی ۔

لے موندے: صدر ماکروں  کی حکومت اسپتالوں کے مستقبل پر مبنی ایک پلان تیار کر رہی ہے۔

لاپاریساں: تحفظ تریفک   کی خلاف ورزی، ملک بھر میں 103حادثاتی اموات لیکن اپریل میں نمایاں کمی 

 جرمن نیوز پورٹلز

 ڈوئچے ویل : جرمنوں کی کثیر تعداد لاک ڈاون کی حامی ہے ۔

فرینکفرٹر رانڈشاو:  روس ۔شام اور ایران کے درمیان شام کے موضوع پر نظریاتی اختلاف پیدا ہو رہا ہے۔

ٹاگیس شاو : جرمنی میں کورونا کے باعث محصولات کی آمدنی میں 81 ارب یورو کا خسارہ

 روسی  نیوز ایجنسیز

لینتا:ماسکو  ناظم بلدیہ سوبیانین  نے کہا ہے کہ شہر کی پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

تاس: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا  نے  بلوم برگ کے ایک مقالے  کہ "  ماہرین  جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ روس میں کورونا سے اموات کی تعداد کم ہے " کے بارے میں کہا کہ  بعض مغربی ممالک  روس کے خلاف غلط بیانی سے  کام لے رہے ہیں

 ریا نووستی: غیر ملکیوں نے امریکہ  سے رخصت ہونے کےلیے روسی سفارت  خانے سے رجوع کر رہے ہیں

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #عالمی

متعللقہ خبریں