عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

12.05.20

1415837
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

قطری اخبار الرایہ:  حکومتِ یمن نے عدن کو کورونا سے متاثرہ شہر اعلان کر دیا

الجزیرہ: خلیجی ممالک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی،  متحدہ امریکہ میں دو ہفتوں  کے بعد کم ترین یومیہ اموات

الجزیرہ: برطانیہ نے اسرائیل کے دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کےا سرائیل سے الحاق کے منصوبے کو مسترد کر دیا اور  خبر دار کیا ہے کہ یہ عمل خطے میں گہرے شگاف پیدا کر سکتا ہے۔

فرانس 24: یورپ قرنطینہ سے نکل رہا ہے ، وائرس چین اور جنوبی کوریا سے دوبارہ ظہور پذیر ہو رہا ہے

لا پیریزئن :   حفظان صحت کے بحران نے صدر امینول ماکرون اور وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ  کے درمیان تنازعات  کھڑے کر دیے۔

لے موند: صحت کے عالمی ادارے کی اجتماعی طور پر کووڈ۔19 کی اسکینگ کی اپیل کو جیسا کہ  حکومتِ فرانس کی ترجمان سبیتھ ندائے  کا کہنا ہے ماہ اپریل میں نہیں بلکہ ماہ مارچ کے اوائل میں شروع کیا تھا۔

ٹی آن لائن: ٹورزم سیزن کے آغاز سے قبل صدر رجب طیب ایردوان  اور  جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی ٹیلی فونک ملاقات

تاگیس اشپیگل: جرمنی  میں وفاقی حکومت کورونا ویکسین کے فروغ کے لیے 750 ملین یورو کی ادائیگی کر رہی ہے

نیوز ویب سائٹ،ایم ڈی آر:  چانسلر انگیلا مرکل نے  طبی اداروں اور عملے کو کورونا جنگ کے دوران بے لوث خدمات پر اظہارِ تشکر کیا۔

الا پائس : ہوائی فرمیں پروازوں  میں مسافروں کی تعداد میں کمی لانے کے حق میں نہیں، فرموں نے اس عمل  سے  دیوالیہ نکلنے سے دو چار ہو سکنے پر انتباہ دیا ہے۔

الا یونیورسل: صحت کی عالمی تنظیم  نے کووڈ۔19 کے لیے 8 ممکنہ ویکسین کا تعین کیا ہے، ایک سو ویکسین    کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کلارین: ارجنٹائن کے اسکولوں کے کھلنے تک ’’گریڈ‘ دینے کے عمل کو معطل کر دیا گیا

روسی نیوز ایجنسی ریا نووسطی: روسی شہر سین پیٹرزبرگ میں کورونا مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک

روسی نیوز ایجنسی طاس: حکومتِ روس  نے بال بچوں والے کنبوں کو اضافی ادائیگی کے بل کی منظوری دے دی

لینتا : روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 ہزار 656 افراد میں کورونا کی تصدیق



متعللقہ خبریں