عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

15.04.20

1398718
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الا موندو:ہسپانوی وزیر اعظم  پیدرو سانچیز ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ  میں تیسری بار توسیع کے  لیے 22 اپریل کو پارلیمنٖٹ سے خطاب  کریں گے

الا پائس: آئی ایم ایف  کے مطابق امسال ہسپانوی  معیشت 8 فیصد تک تنگی کا شکار ہو گی اور شرح بیروزگاری 20.8 فیصد بڑھ جائیگی۔

انفو بائے: قرنطینہ   کے باعث  ونیزویلا  میں ایندھن  کی کمی نے گلی کوچوں میں افراتفری پیدا کی ہے۔

فرانس 24: ہیومن رائٹس واچ نے یونان  میں زیرِ حراست سینکڑوں مہاجر بچوں کو رہا کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

لے سوئر:  ہارورڈ محققین کے مطابق سماجی فاصلے کا تحفظ 2022 تک لازمی ہو گا

لے پیری زیئین:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عام وبا کے حوالے سے مورد الزام ٹہرائے گئی صحت کی عالمی تنظیم  کو فراہم کردہ مالی فنڈ  کی ادائیگیوں کو روک دیا 

کومر سانت: روس میں کورونا وائرس میں مبتلا تقریباً 30 فیصد مریضوں میں کسی قسم کوئی غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں ہوا

خبر ایجنسی طاس: بروز بدھ  سے ماسکو   میں ذاتی و پبلک ٹرانسپورٹس میں سیر و سفر کے لیے ’’ڈیجیٹل پرمشن‘‘  نظام کو لاگو کیا جا رہا ہے

لینتا، روس: قزاقستان میں ایک اسپتال میں اجتماعی طور پر معالجین  کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے  کے بعد  ہیڈ ڈاکٹر  کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔  اسپتال کے 117 ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

الا شرق الا وسط: امریکہ میں ایک دن میں مہلک وائرس سے 2200 سے زائد اموات

القدس العربی:  روس  بعض مسلح شامی شہریوں کو حفتر کی صف میں شامل ہونے کے لیے لیبیا روانہ کرنے  کی تیاریوں میں

الرایہ القطریہ: ایف۔15 قسم کے قطر کے لڑاکا طیارے پہلی تجرباتی پروازیں سر انجام دے رہے ہیں

دوئچے ویلے: امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کو امداد کو منقطع کر دیا

در اشپیگل: رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مثبت رحجان کا مشاہدہ نہیں ہوا تا ہم  اس نے اصولوں پر کار بند رہنے کے عمل کو جاری رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: سال 1929 میں چھڑتے ہوئے پوری دنیا کو اپنی زد میں لینے والے عظیم بحران  کے بعد موجودہ سطح کی زوال پذیری کا کبھی مشاہدہ نہیں ہوا

 

 

 

 



متعللقہ خبریں