عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

01.04.20

1389199
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الجزیرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر رجب طیب ایردوان کا شام اور لیبیا میں فائر بندی کے قیام کا مطالبہ

القدس العربی: شامی انتظامیہ کے سابق  نائب صدر عبدل حلیم خادم وفات پا گئے

الرایہ ، قطر: اقوامِ متحدہ   شام میں کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات ہو سکنے پر خدشات رکھتا ہے

دوئچے ویلے: جرمنی میں ماسک کو لازمی قرار دیے جانے پر بحث

اشپیگل: جرمن موٹر ساز صنعت کے ماہر پروفیسر  ڈوڈن ہوفر    نے تخمینہ ظاہر کیا ہے  کہ موٹر ساز صنعت سے کم ازکم دس ہزار ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ  دھو بیٹھیں گے اور اس شعبے کی بحالی میں 10 سال سے زائد کا عرصہ لگ جائیگا۔

ہینڈلز بلاٹ ڈاٹ کام: آئی ایم ایف سربراہ: سال 2009 سے کہیں بد تر مالی بحران متوقع ہے۔

لے موند: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے یورپی ارکان کی شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربے کی مذمت

لے سوئر: 800 عدد انہیلیٹرز بیلجین شہر لیگ  پہنچ گئے

لے پیری زیئن : فرانسیسی سیاھتی ایجنسیوں نے 15 مئی تک کے تمام تر سیاحتی ٹورز کو موخر کر دیا

الا پائس: اسپین کو دو ہفتوں کے اندر 25 ہزار اموات کی حد کو پار نہ کرنے کے لیے  وبا کے پھیلاو کا ہوبے اور اٹلی سے کہیں زیادہ تیزی سے سد باب کرنا ہو گا

الا موندو: اسپین میں ایک دن میں کورونا   وائرس سے مزید 849 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متاثرین کی کل  تعداد  95 ہزار ہو گئی

انفو بائے:  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  کا کہنا  ہے کہ اگر چاوزم  انتظامیہ  آزادانہ طریقے سے عام انتخابات کرانے کو قبول کر لیتی ہے تو امریکہ  ونیزویلا پر عائد پابندیوں کو ہٹا سکتا  ہے

ریگنوم نیوز ویب سائٹ: روس میں   مہلک وائرس کو سطح پر اور ہوا میں ختم کر سکنے والا ایک طریقہ کار دریافت کیا گیا ہے

گازیتہ، روس: روسی فوجی طیارے نے امریکہ کو طبی آلات  پہنچائے ہیں

لینتا ، روس : بیلا روس  سے  روس سے کووڈ۔19 کے خلاف  جدوجہد میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ



متعللقہ خبریں