عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں -19.03.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1381394
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  -19.03.2020

الیوم (بحرین): فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے   کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئے اقدامات کا اعلان  کیا ہے۔

الشرق الاوسط (سعودی برطانوی): عالمی ادارہ صحت: 'کورونا انسانیت کا دشمن ہے۔'

القدس العربی (برطانیہ ): اسرائیل نے کورونا کی وجہ سے 5 یورپی ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کردیئے۔

لی مونڈے: کوروناویرس: یوروپی سنٹرل بینک مارکیٹوں کو پرسکون بنانے کے لیے  تاریخی ہنگامی منصوبے پر عمل درآمد شروع کررہا ہے۔

لی پیرسین: کورونا وائرس: فرانس میں متاثر ہونے والے ایک ہزار افراد کو ڈسچارج کردیا گیا۔

لی ٹیمپس (سوئٹزرلینڈ): سوئٹزرلینڈ میں ای کامرس میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ڈوئچ  ا ویلے: جرمنی میں کورونا وائرس کے واقعات کی تعداد  10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہینڈلز بلٹ ڈاٹ کام: ماہرین کے مطابق ، عالمی معیشت میں کورونا کی وباکی وجہ ست پیدا ہونے والے  اقتصادی بحران اور  جمود کی  اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہے  اور اس سے عالمی معیشت پر مستقل  طور پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیگسچاء  جرمنی : آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی   رایان ائیر لائن  24 مارچ  بروز منگل سے  اپی تمام پروازوں  کو منسوخ کررہی ہے۔

ایل پائیس (اسپین): میڈرڈ میں ایک دن میں 88 افراد کوویڈ 19 کے باعث ہلاک ہوگئے۔

ال منڈو (اسپین): کورونا وائرس کے بحران کے بارے میں  اسپین کے  شاہ ششم۔ فلپ نے کہا ہے کہ  "یہ وائرس ہمیں شکست نہیں دے گا ، یہ ہمیں اور زیادہ مضبوط بنائے گا۔"

کلارین (ارجنٹائن): ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس آج مکمل طور پر  قرنطینہ پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔  اس فیصلے کی حزب اختلاف نے بھی حمایت کی ہے۔

روزنامہ روسسکایا: روس کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔

روزنامہ ایزویتیا  یا : ماسکو میں کرفیو نافذ  کرنے سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ریگنوم نیوز ایجنسی: کورونا وائرس کی وجہ سے روس میں نوکری کے نئے مواقع  پیدا ہوسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں