عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

21/02/20

1363684
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

 الشرق الاوسط: برلن کانفرنس  نے لیبیا میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔

الایام: امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیئو نے ریاض میں  شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔

 الرایہ القطریہ:  لیبیا میں جھڑپوں کے خاتمے کےلیے  عالمی برادری کی  کی کوششیں ناکافی ہیں: ترکی

 جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل:  برلن میں متعین ترک سفیر  آئیدن   نے  کہا کہ ہناو  حملوں سے  ہمارے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔

 ویلٹ: ایئر بس   جرمنی  میں 2300 ملازمین  کو فارغ کر دے گا

 ہینڈلس بلاٹ:  عالمی اقتصادی انسٹیٹیوٹ  کے صدر  فلبر مائیر کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس  کے  سبب عالمی منڈیوں میں  نقصان ہر گزرتے دن بڑھ رہا ہے۔

 فرانسیسی اخبارات

 لاپاریسیاں : پینشن اصلاحات  فرانس میں 92000 افراد نے  مظاہرہ کیا  جبکہ مخالفین   عوام  کو مظاہروں میں شرکت پر آمادہ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

 لے موندے:  حکومت نے  فرانسیسی حدود میں تیل کی تلاش ختم  کر دی ہے۔

 لے فیگارو: یورپی یونین نے  شامی حکومت سے حملے روکنے   کا مطالبہ کیا ہے۔

 ہسپانوی اخبارات

الپائس: وزیراعظم سانچیز نے  یورپی یونین کے نئے بجٹ پر مایوسی کا اظہار  کیا ہے۔

  الموندو: بولیویا کی  عدالت عالیہ نے ایوو مورالیس     کے انتخابات میں حصہ لینے  پر پابندی لگادی ۔

انفو بائی: لیما گروپ کا کہنا ہے کہ  وینیزویلا میں  عوام  مصائب کا شکار ہیں   جہاں ایک منصفانہ اور شفاف  صدارتی انتخابات وقت کی ضرورت ہیں۔

روسی اخبارات

 لینتا: ماکروں اور مرکل نے  پوتین اور ایردوان کے ساتھ مشترکہ ملاقات   کی تجویز  پیش کی ۔

 ایزویستیا: ماہرین   کا کہنا ہےکہ پوتین      نے اگر عہدہ ترک کیا تو  عوام طوائف الملوکی کا شکار  ہو جائے گی اور حکومت کی گرفت ملکی نظام پر کمزور  پڑنے  کا بھی امکان  ہوگا۔

 

 

 


ٹیگز: #عالمی

متعللقہ خبریں