عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

04.02.20

1353024
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے: ایردوان: "ہم  کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم نہیں کرتے"، صدر رجب طیب ایردوان نے دورہ یوکیرین کے دوران کریمیا کے روس سے الحاق کو ایجنڈے میں لاتے ہوئے کہا کہ "میں یہاں پر دو ٹوک واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ترکی کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم  نہیں کرتا۔"

نیوز ویب سائٹ ، بلڈ : "جرمنی میں  کرونا وائرس  میں مبتلا دو نئے مریضوں کی نشاندہی"،  ایک بچہ اپنے والد  سے وائرس سے متاثر ہوا ہے، اس ملک میں وائرس  کی نشاندہی ہونےو الے مریضوں کی تعداد 12 ہے تو دس صوبہ باوریہ  میں زیرِ علاج ہیں۔

زیڈ  ڈی ایف :  فوجیوں کی شہادت کے بعد ترکی نے شام کے خلاف جوابی کاروائی شروع کر دی۔

الجزیرہ :  اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اسرائیلی وزیر ِ اعظم نتن یاہو اور سوڈانی حاکمیت کونسل کے صدر جنرل عبدالفتح  الابرہان کے  درمیان یوگنڈا میں ہونےو الی ملاقات   متحدہ عرب امارات کے مرہونِ منت ہے۔  فلسطینیوں نے اس  چیز کو  پیٹھ پیچھے سے وار کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

الشرق الا اوسط:  صحت  کی عالمی تنظیم نے  کرونا وائرس کے پھیلاو  کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے والی "معلومات کی وبا"  کے حوالے سے انتباہ دیا ہے۔

لا وان گاردیہ : ہسپانوی شاہ فلپ ششم نے نئے مقننہ سال کے  افتتاح کے موقع پر  کہا کہ"اسپین ایک دوسرے کے خلاف  نہیں ہو سکتا، یہ ملک  ہر کس کے لیے اور ہر کسی کی ملکیت ہونا چاہیے۔"

انفو بائے: سوشلزم  موومنٹ پارٹی کے  رہنما وں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایوو مورالیس بولیویا میں   ماہ ِ مئی میں منعقد ہونے والے  انتخابات میں سینیٹر کی  نشست پر امیدوار ہوں گے۔

تیلے سُر:  حکومتِ ونیز ویلا نے چین کے ساتھ  کرونا وائرس کی وباکے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون   قائم کرنے  کی توضیح کرنے والا ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

ریا نووسطی:  روسی ڈپٹی   فارن منسٹر میخائل بوگدانووف  کی ترکی کے ماسکو  میں سفیر مہمت سامسار سے ملاقات

گازے تیم : یوکیرین کے صدر زیلنسکی نے روسی جیلوں میں قید یوکیرینی شہریوں کی رہائی کے لیے  ترکی سے مدد مانگی ہے۔

نیوز ویب سائٹ ،لینتا: روس  کی نئی تدابیر: کرونا وائرس کی نشاندہی ہونے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائیگا

 لے فیگارو:  فرانسیسی وزیر صحت  کے سکھ کا سانس دلانے والے بیانات"فرانس میں  کرونا وائرس کے کسی اثرات کی نشاندہی نہیں ہوئی۔"

لے موند: یورپ بھر میں کرونا وائرس کا خوف و حراس

لے سوئر: بیلجیم میں   دہشت گردی کے الزامات  کے ساتھ 372 دہشت گرد تا حال زیر ِ حراست



متعللقہ خبریں