عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 29.01.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1349434
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 29.01.2020

     عالمی  پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہم  شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

الشرق الاوسط (سعودی برطانوی): امریکہ کے صدر  ٹرمپ کا پلان۔۔۔  فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لئے نئی سرحدیں کھینچ  لی گئیں ۔

الرایہ  القطریہ (قطر): ترکی کے صدر ایردوان : ہفتر لیبیا میں امن اور جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی  پرواہ نہیں  کررہا ہے ۔

وطن (عمان): فلسطینیوں نے 1967 کی سرحدوں پر ڈٹے رہنے  اوردو ریاستوں کے  حل  کومسترد کردیا۔

بلڈجرمنی:  جرمنی کی ریاست باویریا میں مزید تین کروونا وائرس کے کیسزز کا پتہ چلایا گیا ہے۔ اس طرح جرمنی میں کرونا وائرس کیسوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ڈوئچ ا ویلے: بین الاقوامی برادری کی  ٹرمپ کے مشرق وسطی کے منصوبے سےدوری۔ بین الاقوامی برادری نے ٹرمپ کے مشرق وسطی کے منصوبے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ترکی نے منصوبہ مردہ پیدا ہوا   ، جبکہ جرمنی نے   دونوں فریقوں کے لئے قابلِ  قبول حل کی ضرورت  پر زور دیا ہے۔

این ٹی وی جرمنی: ایسا منصوبہ  جس سے امن ممکن نہ ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطی کا منصوبہ فلسطینیوں کے لئے کوئی حقیقی تجویز نہیں ہے اور اسی وجہ سے  امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

اِزویستیا : سیاحتی ویزا حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کو چھ ماہ تک روس میں قیام کرنے کی اجازت ہوگی۔ سیاحتی ویزا کے اجراء کے لئے ہوٹل بکنگ کی شرط لازمی ہوگی۔

طاس : روسی ایئر لائن،  اورال ایئر لائن نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی یورپی ممالک کے لئے موسم سرما کے اختتام تک براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

ریا نووستی: انقرہ اور استنبول میں امریکی سفارتی مشن  کے سامنے  "صدی کے معاہدے" کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

لا وانگورڈیا (اسپین): (ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو) سنچیز اور (کاتالونیا کے خود مختار حکومت کے  صدر قوئیم ) تورا 6 فروری کو ملاقات کریں گے۔

ایل یونیورسل (میکسیکو): (وینزویلا کے صدر نکولس) مادورو نے 2020 کو "خوشحال" بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیلی سور (وینزویلا): (حزب اختلاف کے رہنما) کیکو فوجی موری کو 15 ماہ تک پیرو میں نظربند رکھتے ہوئے  مقدمہ چلانے کا حکم  جاری کیا  گیا ہے۔

لی مونڈے: مشرق وسطی – ٹرمپ نے اسرائیل کے حق میں "امن منصوبہ" پیش  کردیا ۔

لی پیرسین: وزیر داخلہ کاسٹنر کے بیان  کے بعد فائر فائٹرز نے 6 ماہ  سے جاری  احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

لی فگارو: کورنا وائرس  - فرانس میں  چوتھے  کیس  کا سراغ لگا لیا گیا۔



متعللقہ خبریں