عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 28.01.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1348810
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 28.01.2020

عالمی  پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہم  شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

الرایہ القطریہ  (قطر): 21 ہزار شامی شہری ترکی کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

الشرق الاوسط (سعودی برطانوی): امریکی صدر آج "امن منصوبہ" کی وضاحت کررہے ہیں  ... اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  ، اسے "صدی کا چانس  " قرار دے رہے ہیں ۔

الرایہ القطریہ  (قطر): عرب اور مغربی ممالک چین میں اپنے شہریوں کو واپس بلا رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی طاس : روسی وزارت داخلہ  نے سن 2019 میں معاشی جرائم کی وجہ سے ہونے والا  نقصان 447 ارب روبل   تک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

روسی اخبار 'ایزویستیا ': گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی: (یوکرین کے صدر) زیلنسکی  نے  سوویت یونین پر  دوسری عالمی جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فوکس جرمنی : کورونری وائرس جرمنی پہنچ گیا،  پہلے واقعے  کا  سراغ لگالیا گیا۔

ڈوئچ  اویلے: ہولوکاسٹ کی یاد کا دن :  صدر اسٹین میئر  کی   نسل کشی سے  بچ جانے والے افراد سے ملاقات۔

نیکسٹ -24 جرمنی:  چانسلر انگیلا مرکیل نے البانیہ کی یورپی یونین کی  مستقل رکنیت کی حمایت کردی۔  

لی فگارو: چین میں کورونا وائرس کے وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106تک جا پہنچی جبکہ اسکولوں کو نہ  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لی مونڈے: بیلجیم کا   حکومتی سطح پر فیصلہ : سابق بادشاہ البرٹ دوم  کی  ناجائز بیٹی ڈیلفین بوئیل  کو قانونی  حقوق  فراہم کردیے گئے۔

فرانس 24: یوروپی یونین بریگزسٹ مذاکراتکار مشیل بارنیئر کے مطابق ، برسلز اور لندن دونوں  مل کر ہی  بریگزسٹ  کے نقصان کو صرف "محدود" کرسکتے ہیں۔

اے بی سی اسپین : (کاتالونیا کے خود مختار صدر) کوئم تورا Quim Torra اب کاتالونیا  پارلیمنٹ کے ممبر نہیں  رہے۔

ایل کامریو (پیرو): ایکسین پاپولر (پیپلز موومنٹ پارٹی) ، فری پیپ (پیرو ایگرکلچر پیپلز محاذ) اور پوڈیموس پیرو   کانگریس کے انتخابات میں برتری حاصل  کیے ہوئے ہیں ۔

لا نیسون  (کوسٹا ریکا): کافی، ایک بار پھر  کوسٹا ریکا کی نئی قومی علامت بن گئی ہے۔



متعللقہ خبریں