عالمی ذرائع ابلاغ 27.01.20

عالمی ذرائع ابلاغ 27.01.20

1348138
عالمی ذرائع ابلاغ 27.01.20

*** زیڈ ڈی ایف نیوز سائٹ: جرمنی کی کرسچئین ڈیموکریٹ یونین پارٹی کے چئیر مین سودر  نے کہا ہے کہ جرمنی میں صیہونیت دشمنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

*** سیوڈٹشے زیتنگ:  بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دوبارہ میزائل حملہ۔

 

***ڈوچے ویلے: جرمن فوج میں 550 سے زائد فوجی ایسے ہیں جن کے بارے میں دائیں بازو کی حمایت کا شبہ ہے۔

 

***الشرق الاوسط: عراق میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ ، ایک شخص زخمی۔

 

***الریا القطریا: ترکی اور الجزائر نے کہا ہے کہ ہم لیبیا میں بحران کے سیاسی  اور پُرامن حل کے حامی ہیں۔

 

***وطن: جرمنی نے عراق کے شمال میں دوبارہ سے کردوں کی تربیت شروع کر دی۔

 

***لے موند: چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ووہان میں موجود فرانسیسی  رواں ہفتے کے وسط میں طیارے کے ذریعے فرانس واپس لوٹ سکیں گے۔

 

***لے پاریزئین : ترکی میں زلزلے کے بعد ملبے تلی دبی ایک کمسن بچی کو بچا لیا گیا۔

 

***لے فگارو: حقوق اطفال  کے بارے میں اپنے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ففٹی  سوسائٹی کے نمائندے  کی صدر ماکرون کے ساتھ ملاقات۔

 

***ترک روس نیوز سائٹ: گرے کارڈینل نے کریملن کو ترک کر دیا۔ صدر پوتن کے یوکرائن پالیسیوں کے نائب مشیر ولادی سلاو سُرکوف مستعفی ہو گئے۔

 

***گازیتیم نیوز سائٹ: روس وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بلغاریہ حکومت کا 2 روسی سفارت کاروں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ" تحریکی" ہے۔

 

*** لینتا نیوز سائٹ : چین کے کورونا وائرس سے متاثرہ صوبے ہوبے میں 140 روسی باشندے موجود ہیں جن میں سے 75 طالبعلم ہیں۔

 

***الپائس: اسپین کے وزیر رسل و رسائل جوئس لوئس ابالوس اور وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کے درمیان مذاکارات میں  مبہم  پہلو۔

 

*** الموندو: اسپین کی جیکس کیٹ نے سیاسی پارٹی کیو ٹورا  کی ا سمبلی ممبر    شپ کے خاتمے کی روک تھام کے لئے کاتالونیا پارلیمنٹ  کے اسپیکر راجر ٹارنٹ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

 

***ٹیلے سُر: پیرو  میں عام انتخابات  مکمل ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔



متعللقہ خبریں