عالمی ذرائع ابلاغ 13.01.20

عالمی ذرائع ابلاغ 13.01.20

1339835
عالمی ذرائع ابلاغ 13.01.20

*** روزنامہ الشرق الاوسط: بغداد کے شمال میں امریکی فوجیوں کی بیس پر میزائل حملہ۔

 

***الریا القطریا: عراق میں مظاہرے دوبارہ بھڑک اٹھے، پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بیسیوں افراد زخمی۔

 

*** الشرق الاوسط: ایران نے یوکرائن کا طیارہ گرائے جانے سے متعلق حقائق کو پوشیدہ رکھنے کے دعووں کی تردید کر دی۔

 

***لے موند: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس  میں فائر بندی ،ترکی اور روس کی ثالثی کو نگاہوں کے سامنے لا رہی ہے۔

 

***فرانس 24 : فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے کہا ہے کہ ریٹائر منٹ  اصلاحات کے معاملے کے آخر تک جایا جائے گا۔

 

*** لبریشن: گرائے جانے والے بوئینگ طیارے سے متعلق ایرانی حکام کے اعترافات غم و غصے کا سبب بن رہے ہیں۔

 

***لا ونگارڈیا: ترکی نے کہا ہے کہ لیبیا اور ادلب میں طے پانے والی فائر بندی ہماری  امن پالیسی  کا نتیجہ ہے۔

 

*** الپائس: اسپین کے حکومت  لیبر یونینوں اور  آجروں کے ساتھ ابتدائی طور پر کم سے کم اجرت کے موضوع پر سمجھوتہ کرنا چاہتی ہے۔

 

***لا ٹیرسیرا: رئیل میڈرڈ نے پیلنٹیوں میں ایٹلیٹیکو  کو ہرا کر اسپین سُپر کپ جیت لیا۔

 

***کومر سینٹ: تہران میں طیارے  کا المیہ، یوکرائن ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

 

***ازوستیا: آسٹریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "نارڈ اسٹریم ۔2" پائپ لائن کے خلاف پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔

 

***نیوز ایجنسی تاس: مشرق وسطیٰ میں نیٹو کے کردار کو مستحکم کرنے کے لئے امریکہ اور ترکی کے درمیان  مذاکرات۔

 

***ڈوچے ویلے: امریکی کونسل کے سربراہ  چارلس مشعل  کی لیبیا کے موضوع پر استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات۔

 

***ڈی ویلٹ: ٹرمپ کی طرف سے ایران کے انتظامیہ مخالف مظاہروں کے ساتھ تعاون کا وعدہ۔

 

***تاگیسشاو: آسٹریلیا کے وزیر اعظم  کی طرف سے ماحولیاتی پالیسیوں میں تبدیلی کے اشارے۔



متعللقہ خبریں