عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 09.01.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1337805
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 09.01.2020

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ الریاض قطریہ (قطر): صدر ایردوان اور ان کے  ہم منصب  صدر  پوتین نے لیبیا میں فائرنگ قائم کرنے کی مشترکہ طور پر اپیل کی ہے۔

روزنامہ الشرق الاوسط (سعودی برطانوی): سعودی عرب  نے  جنگ کی لپیٹ میں آنے سے بچنے کے لیے  عراق کی حمایت  کا اعلان  کردیا ۔

روزنامہ ال مستقبل (لبنان): حکومت بغداد کو  ایران پر امریکی  حملے سے قبل معلومات فراہم کی گئی تھیں ۔

روزنامہ التی موہرہ (پیراگوئے) پیراگوے کے  صدر ماریو عبدو  benitez سن 2020 کے وسط  میں ترکی کا سرکاری دورہ کرنے کا ارادہ  رکھتے ہیں۔

روزنامہ ایل یونیورسل (میکسیکو): میکسیکو نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ریاستوں  کے موجودہ چئیرمین کی حیثیت سے  فرائض سنبھال لیے ہیں۔

روزنامہ ایل پائیس (اسپین): ہسپانوی باورچی فیلیپ ڈی زمورا کو تجوانہ میں قتل کردیا گیا۔

روزنامہ  لی فگارو: فرانس کے صدر ماکروں  نے شام میں انسانی صورتحال پر بات چیت کے لئے این جی اوز کے نمائندوں کو شرفِ ملاقات بخشا۔

روزنامہ لی مونڈے: (فرانس میں) پنشن اصلاحات کے خلاف ایکشن  ڈے۔

روزنامہ  لی پیرسین: ایران میں طیارے  کا حادثہ: ہلاک ہونے والوں میں  کینیڈا  کے باشندے  اور طلباء بھی شامل ہیں۔

روزنامہ زیٹ ڈاٹ: صدر ایردوان اور صدر  پوتین کی لیبیا میں جنگ بندی  کی اپیل۔

روزنامہ  سڈ ڈوئچے زیتونگ: مشرق وسطی کا بحران: ٹرمپ  کا تناؤ کو کم کرنے کا پیغام ۔

ڈوئچے ویل: امیگریشن: سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد میں مسلسل تین سال سے کمی واقع ہوئی ہے۔

روس نیو ز ایجنسی طاس:  استنبول میں ترکی اور روس کے مشترکہ  ثقافتی اور سیاحتی پروگرام کی اختتامی تقریب۔

روس  نیوز ایجنسی  ریا  نووستی: فیڈریشن کونسل نے "ترک اسٹریم کی افتتاحی تقریب کو  امریکہ کی ناکامی قرار  دے دیا ہے۔

روس نیوز  ویب  سائٹ لینتایوکرائن میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں