عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

03/01/20

1334010
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

 الشرق الاوسط : بغداد میں ایرانی پاسداران انقلاب  سے وابستہ القدس  بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب کمانڈرت ابو مہدی ال مہندس کو امریکیوں نے  ہلاک کر دیا ۔

الشرق الاوسط: سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ۔

الوطن : گزشتہ سال  اسرائیل کی طرف سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 149    ہے۔

 جرمن اخبارات

ٹاگیش اشپیگل: ایردوان    لیبیا میں ترک فوجی  بھِج سکتے ہیں جس کا  سبب  قدرتی  گیس   ہے ۔

اسٹورٹ گارٹ ناخ ریخٹن : جرمن سرحد کے کے قریب  افریقن سوائن فلو    کا پتہ چلا ہے۔

 زائٹ آن لائن: جرمنی میں    شخصی اثاثوں میں  7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے موندے: الجزائر  میں  نئی حکومت کا قیام ،کابینہ میں معمولی تبدیلی۔

لا پاریسیاں:  ایئر فرانس  سے منسلک دو یونینوں  نے  عملے سے ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

ہسپانوی اخبارات

 لا وان گواردیا :   ای آر سی کے سوشلسٹ   لیڈر  پیدرو سانچیز    حکومت قائم کریں گے۔

 انفو بائی :  زرمبادلہ  کی شرح میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے باعث  ارجنٹائن نے گزشتہ سال برازیل کے  مقابلے میں  تجارتی حجم میں اضافہ دکھایا ہے ۔

 الایسپکتادور:میکسیکو سٹی   میں سال نو کے آغاز سے پلاسٹک تھیلوں  پر پابندی  لگا دی گئی ہے ۔

 روسی اخبارات :

    لینتا: روس   پٹرول پیداوار میں ریکارڈ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تاس: ایرو فلوٹ   کو گزشتہ سال دنیا کی بہترین وقت کی پابند فضائی  کمپنی کا درجہ مل گیا ۔

 ریا نووستی: دی نیشنل انٹرسٹ کےمطابق  روسی بحریہ دنیا کی بہترین 5 بحری قوتوں میں شمار ہوتی ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #عالمی

متعللقہ خبریں