عالمی ذرائع ابلاغ 30.12.19

عالمی ذرائع ابلاغ 30.12.19

1331720
عالمی ذرائع ابلاغ 30.12.19

*** نیوز سائٹ بِلڈ : جرمن ائیر لائنز کمپنی یورو ونگز میں ہڑتال۔ 180 پروازیں منسوخ۔

 

*** روزنامہ ڈوچے ویلے: جرمنی کے وزیر ترقی گیرڈ مُلیر سیاسی ارادے کا اظہار کیا جائے تو گلوبل سطح پر جاری قحط سالی پر 10 سال میں مکمل طور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

***نیوز سائٹ اسپیگل: آزاد تجارت سے سب سے زیادہ امریکہ، چین اور جرمنی کما رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ الشرق الاوسط:  12 گھنٹوں میں شام کے ہسپتالوں پر 4 حملوں میں روس کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔

 

*** روز نامہ الریا القطریا: ترکی نے المیہ ادلب کے سدباب کی کوششوں کا اعادہ کیا ہے اور جرمنی کی طرف سے فوری فائر بندی کی اپیل کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ القدس العارابی: امریکہ کی طرف سے عراق میں بمباری کے نتیجے میں ہشدی شابی  کی صفوں میں ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ پیرفیل : ایوو مورالس، 19 جنوری کو بیونس آئرس میں بولیویا کے صدارتی فارمولے کا تعین کریں گے۔

 

***روزنامہ الپائس: اسپین، 30 سال میں پہلی دفعہ فوجی بحری جہازوں کی فروخت  کے بارے میں مراکش کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

 

***روزنامہ لاونگارڈیا: بولیویا نے الزام لگایا ہے کہ اسپین نے بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں میکسیکو کے سفارت خانے میں ٹوپیوں والے مسلح افراد بھیجے ہیں۔

 

***روزنامہ لے موند: ریٹائر منٹ اصلاحات کے خلاف ہڑتالیں، 2 بُلیٹ ٹرینیں سوموار کے دن خدمات سرانجام دیں گی جبکہ 2 میٹرو لائینیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

 

***روزنامہ لے پارزئین: امریکہ کس لئے پیرس کے نواحی علاقوں میں کروڑوں ڈالر منتقل کر رہا ہے۔

 

***فرانس 24: یوکرائن اور ڈونیسک  کے روسی حامی علیحدگی پسندوں کے درمیان 200 قیدیوں کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

 

***نیوز سائٹ لینتا: روسی کروڑ پتیوں کے اثاثے اس سال ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

 

***آر بی کے: روس کی ینگ ہاکی ٹیم عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچ میں امریکہ سے ہار گئی۔

 

***روزنامہ ازوستیا: قزاقستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک قومی احتمال کے مطابق  الماتی میں جہاز گرنے کے 3 اسباب ہیں۔



متعللقہ خبریں