عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

25.12.19

1329462
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

سود دوئچے زائی تنگ: شٹوٹ گارٹ میں آئندہ برس سے موٹر گاڑیوں کے لیے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ  رفتار کی حد بندی پر عمل درآمد شروع ہو جائیگا۔

دوئچے ویلے :  جرمن صدر اشٹائن مائیر  کا کہنا ہے کہ ڈیموکریسی کو ہماری ضرورت ہے۔

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: ایک سروے کے مطابق جرمن شہری، صدر ِ فرانس امینول ماکرون پر جرمنی چانسلر سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی: بحران سے متعلق ایک جمہوری کاروائی کے بعد ترک قومی اسمبلی  میں لیبیا کو فوج بھیجنے پر بحث  ہو رہی ہے۔

القدس العربی: شہریت کا نیا قانون ہندوستان کو نسلی بنیادوں  پر ایک نئے ڈھانچے میں تبدیل کر رہا ہے ، جس کے مطابق  مسلمانوں کے ساتھ تفریق بازی کی سرکاری طور پر اجازت  دی جارہی ہے۔

القدس العربی نے  اپنی ایک دوسری خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے: متحدہ عرب امارات نے یہودیوں کے ہنوقہ تہوار  کی مبارکباد دی جس پر اسرائیلی  دفترِ خارجہ نے شکریہ ادا کیا۔

الا رایہ القطریہ :  اسرائیل نے پاکستان کے 24  اعلی حکام کی نگرانی کی ہے۔

لے موند:  کینیڈا کے علاقے پورٹ ہارڈی کے مغربی علاقوں میں 6٫3 کی شدت کا زلزلہ

لے پیری زیئن : فرانس میں فضائی ٹریفک متاثر، پائلٹ اور ہوسٹس ہڑتال کو ختم کر سکتے ہیں۔

لے فیگارو:یونان: دھوکہ بازی کا الزام عائد ہونےو الے روسی شہری کی فرانس کو حوالگی کو موخر کر دیاگیا ہے۔

الا پائس: ہسپانوی شاہ فلپ ششم نے کرسمس کے پیغام میں  ڈائیلاگ  اور سماجی  ناچاقیوں کو دور کرنے کی کوششیں صرف کرنے کی اپیل کی ہے۔

لا ریزون ، بولیویا:  حکومتِ میکسیکو،  بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں اس کے سفارتخانے کے  گرد پہرا دینے والے بولیوین  خفیہ سروس کے کارندوں سے بے چینی محسوس کرتی ہے۔

لا  ترکیرا، چلی: چلی کے شہر وال پارائزو میں گزشتہ 2 روز سے قابو میں نہ لی جا سکنےو الی آتشزدگی  کے باعث  شہر میں ریڈ الارم جاری کر دیا گیا ، ابتک 120  مکانات آگ سے جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

روسی خبر ایجنسی طاس: وزیر ِ صنعت و تجارت ڈینز مانتوروف  کا کہنا ہے کہ روسی منڈی سے ایپل کی دستبرداری کا احتمال معدوم ہے۔

از وسطیہ: روبلے کی قدر  میں جولائی 2018 سے ابتک ریکارڈ سطح  کے اضافے کے پیچھے کونسے عوامل کار فرما ہیں۔

روسی خبر ایجنسی ریا نووسطی: ایران، امریکی فوجی دستوں  کے  شام سے انخلاء کے  معاملے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے شا می حکومت کی  مدد کے لیے تیا ر ہے۔



متعللقہ خبریں