عالمی ذرائع ابلاغ 16.12.19

عالمی ذرائع ابلاغ 16.12.19

1324125
عالمی ذرائع ابلاغ 16.12.19

*** ڈوئچے ویلے: جرمن آٹو موٹیو فرم وولکس ویگن نے کہا ہے کہ ترکی کے ضلع مانیسا میں متوقع فیکٹری  سے متعلق فیصلے کا بہت جلدی بھی ہو تو ماہِ فروری میں اعلان کیا جائے گا۔

 

*** نیوز سائٹ ہینڈلز بلیٹ: افریقہ کی خنزیروں کی وباء جرمنی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ جرمنی  کے خنزیروں میں وباء پھیلنے کی صورت میں جرمن اقتصادیات کو کروڑوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔

 

***نیوز سائٹ کورئیر: جرمنی کے شہر آگز برگ کی ایک عدالت نے غیر ملکیوں کو کرایہ پر مکان نہ دینے والے مالکِ مکان کو ایک ہزار یورو  جرمانہ کر دیا۔

 

***لاونگارڈیا: بیدرو سانچیز  حکومت بنانے کے لئے آج پارٹی لیڈروں  اور ریجنل سربراہوں  کے ساتھ اجلاسوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

 

***الکومرسیو: 200 سے زائد بلدیاوں کی شرکت سے کی گئی مشاورت میں  چلّی کے عوام  کی طرف سے ڈکٹیٹروں  کے تیار کردہ آئین کو تبدیل کرنے کی طلب حتمی شکل اختیار کر گئی ہے۔

 

*** ٹیلے سُر: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہمارے انقلاب کو  ایک فعال بانی قوّت  کی ضرورت ہے۔

 

***نیوز سائٹ لینتا: روس نے جاپان کی تمام کوریل جزائر کو لینے کی سوچ کا جواب دے دیا۔

 

*** نیوز ایجنسی ریا نووستی: کریملن نے براستہ  یوکرائن گیس کی ترسیل جاری رکھنے کی شرط کا اعلان کر دیا ہے۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: روس، 2020 کے آخر تک نیو جنریشن اور کثیر المقاصد مائنوں کی پیداوار شروع کر دے گا۔

 

*** لی فگارو: ہڑتال کی وجہ سے پیرس میں ٹریفک جام، گاڑیوں کی تقریباً 500 کلو میٹر  لمبی قطار لگ گئی۔

 

*** فرانس 24: لبنان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان نئی جھڑپیں۔

 

*** فرانس 24: فرانس، انسانیت سوز جرم میں بیونس آئرس کو مطلوب ارجنٹائن کے سابقہ پولیس اہلکار کو واپس کر دے گا۔

 

*** الریا القطریا: عراق میں صدر کے لئے مظاہرین کی طرف سے 5 ناموں کی تجویز۔

 

*** الشرق الاوسط: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ہم لیبیا میں براہِ راست مداخلت کر سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔

 

*** روزنامہ وطن: عراق میں مرکزی شاہراہوں  کو بند کر دیا گیا، حکومت بنانے کی کاروائیاں جاری۔



متعللقہ خبریں