عالمی ذرائع ابلاغ 09.12.19

عالمی ذرائع ابلاغ 09.12.19

1320109
عالمی ذرائع ابلاغ 09.12.19

*** قطر، روزنامہ الریا القطریا: خلیجی سربراہی اجلاس  کا انعقاد کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گا۔

 

***سعودی عرب، الشرق الاسط: عراق  میں 2626 مظاہرین رہا ، بغداد آپریشنز کمانڈر  معطل۔

 

*** عمان ، وطن: شام کے مشرق میں فضائی حملے کے نتیجے میں ایرانی حمایت کے حامل 5 جنگجو ہلاک۔

 

*** نیوز سائٹ بِلڈ: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل آج روس کے صدر ولادی میر پوتن  کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

 

***نیوز سائٹ اسپیگل: روس کو اولمپکس سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی "دھاندلیوں کے دعوے " میں روس کے لئے سزا کا فیصلہ کرے گی۔

 

*** ڈوچے ویلے: دنیا میں اسلحے کی پیداوار پوری رفتار سے جاری ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت  اسٹاک ہوم سے بین الاقوامی امن انسٹیٹیوٹ   نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے بڑے ترین 100 اسلحہ سازوں نے 2018 میں اپنی آمدنی کو دوگنا کر لیا ہے۔

 

***ارجنٹائن، انفوبائے: کولمبیا میں ایون ڈیوک حکومت  کے خلاف  ایک اور احتجاجی دن۔

 

***اسپین، لا ونگارڈیا: کاتالونیا کے ریپبلکن بائیں بازو کے حامی کرسمس سے قبل ہسپانوی سوشلسٹ لیبر  پارٹی کے ساتھ سمجھوتے کو بہت دشوار سمجھ رہے ہیں۔

 

***چلّی، آر پی پی: چلّی کی حکومت نے، دباو کے  خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد، پولیس کے شعبے میں اصلاحات کا اعلان کر دیا۔

 

***نیوز سائٹ گازیتا: ماسکو " نورمینڈیا  چہار رکنی سربراہی اجلاس میں سخت طرز عمل کا مظاہرہ کرے گا۔

 

***آر بی کے: روس کے آئین میں تبدیلی کے حامی شہریوں کی تعداد میں ڈیڑھ گنا اضافہ، روسیوں کا 68 فیصد تبدیلی کو ضروری سمجھتا ہے۔

 

*** روزنامہ  ازوستیا: اسٹالٹن برگ نے روس کو نیٹو کا دشمن قرار دینے کو مسترد کر دیا۔

 

***فرانس 24: ریٹائرمنٹ اصلاحات، ہڑتال اور مظاہرے جاری۔

 

*** لی موند: امریکہ تاحال دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ ساز ملک ہے۔



متعللقہ خبریں