عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

29/11/19

1314666
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

الرایہ القطریہ : صدر رجب طیب ایردوان  نے عالم اسلام سے کہا  ہے کہ  ہمیں  اپنی خود اعتمادی اور طاقت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

 الشرق الاوسط:  جنوبی عراق  میں خون بہہ رہا ہے  ناصریہ میں سوگ  ۔ ذکار شہر کی انتظامیہ بر طرف ۔

 وطن: 31 عراقیوں کی  ہلاکت کے بعد  ذکار کے گورنر مستعفی

 جرمن اخبارات

  جرمنی میں   عوام    نے مجموعی طور پر 235 ارب یورو بچت کی ۔

 ویلٹ : جرمنی میں مختلف کمپنیوں کو  لاکھوں آئی ٹی ماہرین کی ضرورت ہے۔

اشپیگل: موٹر ساز    ادارے  سن 2021 سے  یورپ میں فروخت ہونے والی تمام  نئی گاڑیوں    کی   ایندھن  کھپت  سے آگاہ کریں گے۔

 ہسپانوی اخبارات:

الپائس  : اسپین میں  سوشلسٹس 2020 کے بجٹ  پر  مفاہمت  کے متلاشی ہیں۔

 الموندو: اسپین میں حکومت  ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ  اضافے سے کترا رہی ہے ۔

 ٹیلی سور: کولومبیا  کے دارالحکومت  بوگوٹا میں  عام ہڑتال جاری ہے جسے اب  دیگر علاقوں  سے لوگوں کی حمایت بھی حاصل  ہو رہی ہے۔

 فرانسیسی اخبارات:

 فرانس24: افغانستان کے دورے میں ٹرمپ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات  دوبارہ شروع ہو سکتےہیں۔

 لے موندے:   "افسانوی جمعہ" فرانس میں ایمیزون   اور فضول  خریداری  کے خلاف عوا م   نے احتجاج کیا ۔

لیبیراسیون:  سال رواں سے پیدا ہونا ہر بچہ  ماحولیاتی تغیر  سے متاثر ہوگا۔

 روسی اخبارات:

 ریا نووستی: یوکرینی پارلیمان  میں روسی گیس پر  معاہدوں سے انکار   اور اس کے خطرات پر بحث ہوئی ۔

 تاس: برطانوی وزیر دفاع  نے کہا ہے کہ روس نیٹو کےلیے خطرہ ہے۔

 ایزویستیا: بلاگوویشینسک نامی شہر میں    چین اور روس کو منسلک کرنے والے پل کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں