عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

21.11.19

1310180
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الاشرق الا وسط: سعودی  شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک اپنا تحفظ کرنے کی استعداد کا مالک ہے۔

الرایہ القطریہ :ترکی  : کہ 3 لاکھ 68 ہزار شامی مہاجرین اپنے وطن کو لوٹ رہے ہیں۔

روزنامہ وطن : صدرِ امریکہ: سعودی  عرب  میں  تعینات کیے جانے والے  امریکی فوجیوں  کی تعداد تین ہزار کے قریب ہو گی۔

دوئچے ویلے:  جرمن چانسلر کی جانب سے شامی مہاجرین کے حوالے سے ترکی کو نئی امداد کا اشارہ

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: جرمن سابق صدر رچرڈ  وون ویزاکر  کا فرزند برلن میں چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں ہلاک۔

ڈائی ویلٹ: ہٹلر کی جائے پیدائش کو  پولیس اسٹیشن بنایا جا رہا ہے

الا پیریوڈیکو: عوامی پارٹی کے لیڈر پابلو کاسادو  کی ہسپانوی  وزیر اعظم پیدرو سانچیز کو حکومت  قائم کرنے  میں معاونت  فراہم کرنے کی پیش کش

تیلے سُر:  بولیویا  کے علاقے سن کاتا میں پولیس کی مداخلت سے ہلاکتوں کی تعداد9 ہو گئی ۔

انفوبائے: ایک سروے کے مطابق میکسیکو ، لاطینی امریکہ کا  عدم تحفظ کا حامل دوسرا ملک ہے۔

لے ٹیمپس: برطانوی شاہی خاندان میں 90 کی دہائی  سے مشابہہ ایک اسکینڈل کا ماحول  طول پکڑ رہا ہے۔

لے موند:  متاثر کرنے والے واقعات کے باوجود ریپبلیکنز ٹرمپ کے گرد جمع ہو رہے ہیں۔

لے فیگارو:  امریکی کانگریس نے بیجنگ  انتظامیہ کے خلاف ہانگ کانگ کی حمایت  پر مبنی ایک مسودہ قانون کی منظوری دے دی

روسی نیوز ایجنسی: ریا نووسطی: روس میں ٹرینوں اور جہازوں میں استعمال کیے  جانے والے سبک رفتار انٹر نیٹ کا نیٹ ورک بچھایا جا رہا ہے۔

نیوز ایجنسی طاس: یوکیرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ  کیف روس کی   جانب سے فراہم کردہ یوکیرین بحری بیڑے سے تعلق رکھنے والے تین جنگی بحری جہازوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا اور تمام  تر  خامیوں کو دور کرنے   کے لیے روس سے درخواست کی جائیگی۔

روسی نیوز ویب سائٹ آرٹی:  روسی وزارتِ خارجہ نے  ایسٹونیا کے سیاستدان  کی جانب  سے الحاق شدہ علاقوں کی واپسی کے  حوالے سے اپیل کا جواب  دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں