عالمی ذرائع ابلاغ 04.11.19

عالمی ذرائع ابلاغ 04.11.19

1299851
عالمی ذرائع ابلاغ 04.11.19

***جرمنی ، زیڈ ڈی ایف: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل 2030 تک برقی گاڑیوں کے لئے ایک ملین چارجنگ اسٹیشن قائم کرنا چاہتی ہیں۔

 

*** سڈٹشے زیتنگ: جرمنی کی سرحد سے کسی بھی مہاجر کو واپس نہیں لوٹایا جا رہا۔

 

*** سعودی عرب، الشرق الاوسط: عراقی مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کا محاصرہ کر کے اس پر عراقی پرچم لہرانے کی کوشش کی۔

 

*** قطر، الریا القطریا: عراقی مظاہروں نے 9 ویں دن کا آغاز زیادہ پُر ہجوم اور زیادہ مضبوط شکل میں کیا۔

 

*** سعودی عرب، الریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملائشیا کے  وزیر اعظم کے نمائندے اور وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کی۔

 

***اسپین، الپائس: اسپین کے پرنس لیونور نے کہا ہے کہ وہ آج کاتالونیا  کا پہلی سرکاری تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایک ایسا وقت ہے کہ جب  زیرِ حراست کاتالون لیڈر پروسیس کے دعوے  کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور آزادی کی تحریکیں  جاری ہیں۔

 

***کولمبیا، الکولمبیانو: بولیویا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، مظاہرین نے صدر ایوو مورالس کو استعفیٰ دینے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔

 

***وینزویلا، ٹیلے سُر:وینزویلا حکومت نے ملک میں موجود السلواڈور کے ڈپلومیٹ عملے کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک ترک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 

*** فرانس، لے فگارو: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے تعاون  کے لئے دوبارہ چین کا دورہ کیا۔

 

***بیلجئیم، لی سائر: روانڈا نسل کشی کا دعوی دوبارہ بیلجئیم کی عدالت میں پہنچ گیا۔

 

*** خبر رساں ایجنسی  تاس: روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس براستہ یوکرائن گیس کی ترسیل  پر قائم ہے۔

 

***نیوز سائٹ ریا نووستی: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات نہایت اچھے ہیں۔

 

***نیوز سائٹ لینتا : امریکن ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ سوموار کے دن سے پرانے آئی فون اور آئی پیڈ ڈیجیٹل آلات کے مالکان انٹرنیٹ  رابطے سے محروم ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں