عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 31.10.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 31.10.2019

1297895
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 31.10.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

US روزنامہ  الشرق الاوسط: امریکی وزارتِ دفاع نے  داعش کے  سرغنہ  البغدادی کو ہدف بنانے والی  ویڈیو جاری کردی ہے۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ: لبنانی صدر نے حکومت کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

روزنامہ وطن : عراقیوں  کی حکومت برطرفی کی خبروں کا انتظار ،  مظاہرے جاری  ہیں۔

روزنامہ  ٹی آن لائن : ترکی کے صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی اور روس  شام کے شمال میں مشترکہ گشت شروع کریں گے۔

ڈائچ اویلے: فیڈ نے ایک بار پھر سود کی شرح میں کمی کردی۔  امریکی مرکزی بینک فیڈ نے رواں سال تیسری بار سود کی شرح کوصفر اعشاریہ 25 پوائنٹس کم کردیے  اور  سود کی شرح میںوقفہ دیے جانے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

آے آر ڈی:  آب و ہوا کے اہداف کی تعمیل کے لئے جرمنی کی حکومت کے خلاف مقدمہ۔بین الاقوامی ماحولیات کی تنظیم گرین پیس نے جرمنی کی حکومت کے خلاف کسانوں کے تین خاندانوں کے ساتھ ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے برلن انتظامیہ سے 2020 آب و ہوا کے اہداف کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کیا  تھا۔

روزنامہ   الپائس:چلی نے جاری احتجاج کی وجہ سے عالمی آب و ہوا کانفرنس  اور ایشیاء پیسیفک فورم منسوخ کردیا ۔

روزنامہ   لے وان گوارڈیہ : وزیر اعظم پیڈرو کی  سانچیز  سے  علیحدگی پسندوں کو انتباہ،  ہسپانوی جمہوریی قوت کو کم تر مت  سمجھیں۔

روزنامہ  لے منڈو:  کاتالونیا کے ماہرین تعلیم نے آگاہ کیا ہے کہ طلبا کےہڑتالوں میں حصہ لینے کے لیے امتحانات  کی منسوخی غیر قانونی ہے۔

روزنامہ لی مونڈ :  شام کے شمال مشرق میں ، روس کی مداخلت تنازعات کو روکنے میں ناکام رہی ۔ 

روزنامہ  لی فیگارو:  واشنگٹن نے بغدادی کے خلاف کیے جانے والے  آپریشن کی پہلی جھلکیاں شئیر کردیں۔

روزنامہ لے ٹیمپس جنیوا میں ، شام کے مستقبل کی تشکیل اعلی نگرانی کے تحت کی  جا رہی ہے۔

آر بی کے انٹرنٹ  ویب سائٹ: پوتن نے یوکرین کے ساتھ گیس بحث میں مضحکہ خیز مطالبات کو ملتوی کرنے  کی تجویز پیش کی ہے۔

روزنامہ اِزویستیا : امریکی میڈیا  میں  کریمیا اور مشرق بعید پر حملہ کرنے  کے امریکی منصوبوں کے بارے میں بحث و مباحثہ جاری ہے۔

روزنامہ  کومرسینت:  نارتھ اسٹریم -2 لائن کے سامنے کی آخری رکاوٹ  ڈینش کی رکاوٹ ، دور کرلی گئی۔

 



متعللقہ خبریں