عالمی ذرائع ابلاغ 15.10.19

عالمی ذرائع ابلاغ 15.10.19

1288373
عالمی ذرائع ابلاغ 15.10.19

*** الشرق الاوسط: سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کے لئے ہم روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

 

*** القدس العارابی: صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عرب لیگ نے چشمہ امن آپریشن سے متعلق جو فیصلے کئے ہیں وہ متضاد اور الجھے ہوئے ہیں۔

 

*** الحیات: ایران یورپ پر دباو میں اضافہ کر رہا ہے اور ہنگامی قدم جیسا تائثر دے رہا ہے۔

 

*** ڈوچے ویلے: روس نے کہا ہے کہ ہم ترکوں کے ساتھ جھڑپ کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

 

***زیڈ ڈی ایف نیوز سائٹ: جرمنی کی وزارت داخلہ اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کر رہی۔ ہالے  پولیس نے حملہ آور کا تعاقب نہیں کیا۔

 

*** تاگیسچاو ڈی نیوز سائٹ: چین میں کامیاب ہونے کے لئے ڈوچے بینک سالوں سے چین کے اعلیٰ سطحی بیوروکریٹوں  کو کرنسی  اور تحائف دے رہا ہے۔

 

***لی فگارو: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے شام کے موضوع پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، عراق کے صدر برہم صالح اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کی۔

 

***لی سائر: ترک فٹبالروں نے فرانس کی ٹیم کے مقابل کئے گئے گول کا جشن فوجی سلام پیش کر کے منایا۔

 

***لی موند: یونیسیف کے مطابق دنیا میں ہر 3 بچوں میں سے ایک غذائی قلت کا شکار ہے۔

 

***گازیتیم نیوز سائٹ:روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روس۔سعودی تعاون کے بارے میں کہا ہے کہ  یہ تعاون مثبت نتائج دے رہا ہے۔

 

***لینتا نیوز سائٹ: روس سے منسلک جمہوریہ داغستان  میں زہرباد  کی تشخیص کی گئی ہے۔

 

***تاس خبر رساں ایجنسی: روس کے نائب وزیر خارجہ بوگڈانوف نے کہا ہے کہ روسی، ترک اور شامی فوجیوں کے درمیان جھڑپ نہیں ہو گی۔

 

***الپائس: اسپین میں اسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد علیحدگی پسند  سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

 

***الموندو: بارسیلونا میں علیحدگی پسندوں کے مظاہروں میں 78 افراد زخمی ہو گئے، 110 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور  متعدد ریلوے سفر معطل کر دئیے گئے ہیں۔

 

***ٹیلےسُر: جنوبی امریکی ممالک میں سے ایکواڈور میں 12 دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں میں 8 افراد ہلاک اور 1340 زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں