عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں -07.10.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں -07.10.2019

1283217
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں  -07.10.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ الشرق الوسط:  عراق میں سیاسی  ماحول کی وجہ سے  ملکی  نظام  میں   تبدیلی کا باعث  بننے سےمتعلق تشویش لاحق۔

روزنامہ   الرایہ  القطریہ : عراق میں مظاہرے انتشار کا باعث نہیں ہوں گے۔

روزنامہ   المستقبل : عراقی وزارت داخلہ: مظاہروں میں 104 افراد ہلاک ، 6 ہزار سےزاہد  زخمی ۔

روزنامہ لے فیگارو:  75٪ فرانسیسی اپنے گھروں میں کیڑے مار دوا استعمال کرتے ہیں۔

روزنامہ لے پیرزین:  امیگریشن ، فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں  کیوں اس موضوع  کو زیر بحث بنائے ہوئے ہیں۔

روزنامہ لے مونڈ ے: پارلیمنٹ میں   امیگریشن بحث سے  قبل   حکمران جماعت بے چین ہے۔

روزنامہ  الموندو:  ایک سروئے  کے مطابق ، 28 اپریل کو اسپین میں سیوڈڈانوس پارٹی کو ووٹ دینے والوں میں سے 73٪ کا کہنا ہے کہ اگر وہ 10 نومبرکے پہلے مرحلے  میں کامیابی حاصل  کرتے ہیں   تو وہ پیڈرو سانچیز کو ووٹ دیں گے۔

روزنامہ لا  وان گارڈیا:   سوشلسٹ انتونیو کوسٹا  نے کل پرتگال میں وزیر اعظم کی حیثیت سے انتخابات جیت لیے۔

روزنامہ ال پائیس:    اسپین میں ، ہوٹلز مالکان سیاحت میں عدم استحکام  کی وجہ    ، ٹیکس کے طریقہ کار   بتا رہے ہیں۔

ڈائچ اویلے :  مشرقی جرمنی کے شہر زوکیاؤ میں ، دائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم این ایس یو کے شکار ترک  باشندے کی یاد میں  لگائے گئے درخت کا اکھاڑ دیا گیا۔  جرمنی کی حکومت اور میئر نے درخت اکھاڑنے کی مذمت کی ہے۔

سپیگل آن لائن:   برطانوی بینک  ایچ ایس بی سی،  دس ہزار  افراد  کی ملازمت ختم کررہا ہے۔

بلڈ: ماحولیاتی   ایکٹوسٹ  آج  برلن میں ٹریفک  کو جام کر دیں گے۔

روزنامہ کومرسینت:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل روڈی گیلیانی سے تعلقات رکھنے والے تاجر  یوکرائن کی کمپنی نفتگاز کے منتظمین کو تبدیل کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

روزنامہ اِزویستیا :  ایک اطلاع  کے مطابق  ہندوستان  روس کے ساتھ  ایس یو 30 ایم کے آئی لڑاکا طیاروں کو جدیدبنانے سے متعلق   بات چیت کر رہا ہے۔

روس نیوز ایجنسی طاس :  روسی صدر پوتن اپنی 67 ویں سالگرہ  قدرتی  مناظر  والے  علاقے  میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں