عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

25.09.19

1276160
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الاشرق الا اوسط: سعودی   خارجہ امور کے وزیرِ مملکت عادل جبیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے ہم پر حملہ کیا تو ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے رہیں گے۔

الجزیرہ ڈاٹ نیٹ :جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں  دنیا کے مختلف علاقوں  میں مقیم مسلمانوں کے  مسائل اور پوری دنیا کے نظام پر  چند ملکوں  کی اجارہ ہونے  پر مبنی معاملات کو اُجاگر کیا۔

القدس العربی : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  سربراہان کے خطابات: ٹرمپ  نے ایران  کے خلاف سخت بیانات دیے۔۔ روحانی نے جوہری معاہدے  پر دوبارہ سے بات چیت کے لیے  ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کی شرط پیش کی ۔۔۔ایردوان نے خاشقجی قتل کیس کے فیصلے تک اس معاملے کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔

بلڈ ڈاٹ ڈی ای: وفاقی جرمنی کی حکومت  کونڈور  ایئر لائنز   کو ڈوبنے سے بچا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ    دیوالیہ نکلنے  کا اعلان کرنے والی تھامس کُک  کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک کونڈور  ایئر لائنز کو جرمن حکومت 300 ملین یورو  کے قرضے کے ذریعے ڈوبنے سے نجات دلائے گی۔

اشپیگل ڈاٹ ڈی ای:صدرِ فرانس امینول ماکرون  متحدہ امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے قیام کی کوشش میں ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کے بعد ماکرون اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی  واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات  کے قیام پر زور دیا ہے۔

دوئچے ویلے : چینی  دارالحکومت بیجنگ میں میگا ایئر پورٹ کا افتتاح ہو گیا ، ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام محض 4 سال میں مکمل ہوا ہے۔

روسی خبر پورٹل  لینتا ڈاٹ آر یو: پبلک سروے کے مطابق روسی شہریوں کا 59 فیصد اس ملک کے اہم ترین مسئلے کے نرخوں  میں  اضافہ ہونے کی سوچ رکھتا ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس:  روسی وزیر خارجہ  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

روسی خبر ایجنسی ریا نووسطی: روسی  وزیر خارجہ اور یوکیرین  کے صدر ولا دیمر زیلنسکی کی امریکہ میں سائڈ لائن پر ملاقات ہو ئی ہے۔

لا پیریزین "  امریکہ میں ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی کے لیے تفتیش شروع کرائی ہے۔

لا موند: سابق صدر الجزائر عبدالعزیز بوطیفلیکہ  کے بھائی سعید بوطیفلیقہ کو 15 سال کی سزائے قید صادر  کی ہے۔

فرانس 24: اقوام متحدہ  میں صدر ِ فرانس نے ایران کے ساتھ طے جوہری معاہدے کے معاملے میں "مذاکرات" کے از سر نو آغاز کی  اپیل کی ہے۔

الا پائس: ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اقوام متحدہ   کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں "ڈکٹیٹر فرینکو  کی قبر کی منتقلی " کے حوالے سے کہا کہ آج ہم اپنی تاریخ کے ایک تاریک دور پر  پردہ ڈال رہے ہیں۔

الا موندو: تھامس کُک کے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے لیے ادا کردہ اجرت کا دوبارہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تیلے سرُ: صدر  نکولاس مادورو کا کہنا ہے کہ انصاف و مساوات کے لیے ہم مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں۔



متعللقہ خبریں