عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

20/09/19

1273149
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

الاشرق الاوسط :   سعودی   فرماں روا نے کہا ہے کہ   ارامکو  پر حملے علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت  کےلیے خطرہ بن رہے ہیں۔

 الرایہ القطریہ  :امیر قطر نے فرانس کے صدر ماکروں سے دو طرفہ اسٹریٹیک تعلقات   میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

 وطن: تیونس ے معزول صدر زین العابدین بن علی جدہ میں انتقال کر گئے۔

 ڈوئچے ویل: جرمن وزیر داخلہ ہارسٹ سی ہوفر اگلے ماہ ترکی اور یونان کا دارہ کریں گے۔

 فرینفرٹر   رنڈ شاو: آج کے دن پورے جرمنی   میں نوجوان عالمی  حدت کے خلاف  اسکولوں کے بجائے سڑکوں پر مظاہرے کےلیے جمع ہو رہے ہیں۔

 واسر کوریئر: جرمن  محکمہ محنت  عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کےلیے میکسیکو سےملازمین لے گا۔

 الپائس: ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران  ایرانی صدر روحانی سے بھی ملیں گے۔

 الموندو اسپین: اسپین کی عدالتیں    نابالغ  ملزمان  کو تا عمر سزائے قید کی سزا کا فیصلہ  سنانے میں ہچکچاہٹ  کا سامنا کر رہی ہیں۔

 لا وان گواردیا :   ہسپانوی معیشت   کی سست روی   ریستورانوں کے کاروبار پر بھی اثر انداز  ہو رہی ہے ۔

 لے موندے فرانس: سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے مطابق،صدر ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم      کی طرف سے  دھوکہ دیا گیا ہے۔

 لا پاریسیاں: 5فرانسیسیوں   میں سے 2 روزمرہ کی زندگی میں سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔

 روسی آر ٹی نیوز: امریکہ روس اور چین کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 گازیتیم: روسی  پائلٹوں نے su-30 طیاروں کے  ماہرانہ استعمال کا مظاہرہ کرتےہوئے استنبول ٹیکنوفیسٹ  میں  دل جیت لیے ۔

 ابزر پریس : ماسکو میں اس وقت  30 تا 40 لاکھ مسلمان بستے ہیں۔

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #عقالمی

متعللقہ خبریں