عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

11.09.19

1267533
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الشرق الاوسط: عرب وزارء خارجہ: اسرائیلی وزیر اعظم  بنیا مین نتن یاہو کے بیانات  عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

الرایہ الاقطریہ: عرب وزراء خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن  یاہو کے دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے بعد علاقوں کا اپنے ملک سے الحاق کر نے کے بارے میں بیانات کی مذمت کی ہے۔

الامستقبل:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ، ایرانی صدر روحانی سے بلا مشروط ملاقات  کر سکتے ہیں۔

لا وان گاردیہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے متنازعہ قومی سلامتی  امور کے مشیر کو ان  کے عہدے بر طرف کر دیا ہے۔

الا ہرالدو: ونیزویلا نے 'حاکمیت اور امن'  نامی فوجی مشقوں کے لیے کولمبیا کی سرحدوں پر ڈیڑھ لاکھ فوجیوں  کو جمع کیا ہے۔

انفو بائے ،ارجنٹائن:  کولمبیا نے نکولاس مادورو انتظامیہ کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

دوئچے ویلے:جرمنی سعودی حکومت  کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو بحال  کر رہا ہے،  جرمنی، سعودی سرحدی  حفاظتی اہلکاروں کی تربیت کے لیے ریاض کو  اپنے پولیس  اہلکار بھیجے گا ، اس ملک کی اپوزیشن اور شہری تنظیموں نے  اس فیصلے  پر ردعمل  ظاہر کیا ہے۔

ویلٹ ڈاٹ ڈی ای: فرینکفرٹ   دفترِ اٹارنی نے  پولیس اکیڈمی کے 6 طالب علموں کے خلاف نسل پرست کاروائیاں کرنے کے جواز میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے تربیتی پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔

ہیم برگ  ابنڈ بلاٹ : اوا ی سی ڈی  بین الاقوامی موازنہ: جرمن تعلیمی نظام کی تعریف  و تنقید

ازوسطیہ : روس دو ہیلی  کاپٹروں  کے لانچنگ پیڈ کے حامل بحری جہازوں کی تیاری کا کام مئی 2020  سے کریمیا میں شروع کرے گا۔

روزنامہ کومرسانت :یوکیرین نے روس  کے ساتھ طے معاہدوں کی تنسیخ کے عمل کو روک دیا ہے۔

لینتا ڈاٹ آریو: یورپی کمیشن کے نئے صدر اُرسولا وان درلاین  کا کہنا ہے کہ یوکیرین اور جارجیا یورپی یونین   کے ساتھ سرعت سے انضمام کے حق میں  ہیں۔

لا فیگارو : شام میں امریکہ۔ ترکی مشترکہ فوجی کاروائی

فرانس ۔24 : انتخابات سے ایک ہفتہ پیشتر اسرائیلی  وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو  نے دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے  بعض علاقوں کے اسرائیل سے الحاق کا عندیہ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں