عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

10.09.19

1266861
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربیہ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج  نے  غزہ  میں اس کے ایک ڈراون کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

اسی اخبار نے ایک اپنی دوسری سرخی میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ"ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرنے میں ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔"

الاشرق الاوسط: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  کا کہنا ہے کہ "ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تیاری  کے لیے خفیہ علاقے  موجود  ہیں۔"

دوئچے ویلے:ہانگ کانگ کے ایکٹیوسٹ جوشووا برلن میں۔

زید ڈی ایف ڈاٹ ڈی ای: مائیکل شو ماکر   کو پیرس میں زیر ِ علاج لے لیا گیا

فوکس ڈاٹ ڈی ای: ڈزل ڈورف میں اسپتال میں آتشزدگی۔ ایک مریض ہلاک ، 70 سے زائد زخمی

گازیتا ڈاٹ آر یو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف   نے  امریکی وزارت دفاع  کے بیان کہ"روس کو ایک نارمل ملک بننا چاہیے" پر  رد ِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس کے لیے مثال بنایا جانے والا ملک امریکہ نہیں ہے۔ '

طاس ایجنسی:روس میں عمومی بے روزگاری کی شرح ماہ جون میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی ہے۔

از وسطیہ: سال  2030 تک 20 ملین سے زائد روسی  شہری روبوٹس کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتے ہیں۔

انفو بائے ، ارجنٹائن: عالمی سطح پر فوجی امداد  مانگ سکنے کے لیے ونیزویلا کے سیاستدان ہوان گوائدو کا وفد امریکی  تنظیم TIAR  سے  اس حوالے سے  معاہدے کو فعال بنانے کی درخواست کرے گا۔

الا پائس: ایکواڈور ، ونیزویلا کے شہریوں کو کسی دوسرے ملک کا ویزہ  موجود ہونے کی صورت میں ٹرانزٹ  قیام کی اجازت دینے پر سوچ و بیچار کر رہا ہے۔

لا وان گاردیہ : اسپین میں کسی نئے انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے  لیے PSOE اور پودی موس سیاسی جماعتیں  دباو ڈالے کے نتیجے میں آج سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گی۔

لا موند:  فرانس ، افغان غیر قانونی تارکین وطن  کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لائے جانے کا متمنی ہے۔

لا سوئر: ہالینڈ  میں اموات کا موجب بننے  والے مسلح حملے کے فاعل کے پولیس اہلکار ہونے  کا دعوی کیا  گیا ہے۔

لا فیگارو: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  ہر کس کے سامنے تنہا دکھائی دے رہے ہیں تو بھی یہ بریگزٹ کے معاملے پر تا حال مصر ہیں۔



متعللقہ خبریں