عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.09.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.09.2019

1264125
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.09.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ الشرق الوسط:  شام کے شمال مشرق میں ایرانی اہداف  پراسرار حملہ۔

الجزیرہ ٹی وی : مصر کے معزول صدر مرحوم محمد مرسی کے سب سے چھوٹے بیٹے عبداللہ مرسی کا اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ۔

روزنامہ القدس  العربی: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  نے کہا ہے کہ یہ وقت ایران کے ساتھ ملاقات کا وقت نہیں ہے۔

روزنامہ   المونڈ: ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ، فرانس کے Hautes-Alpesکے علاقے میں پناہ گزینوں  کو پولیس ہراساں کررہی ہے۔

روزنامہ لے پیرزئین:  پیرس میں  ایک مربع میٹر   رقبے کی قیمت 10 ہزار یورو سے تجاوز کرنے پر خاندان ،  دارالحکومت  کے مرکزی  علاقے کو ترک کردیتے ہیں۔

روزنامہ لے سوئر : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے لئے ایک نئی ناکامی: برطانوی قانون سازوں نے قبل از وقت انتخابات سے انکار کردیا۔

روزنامہ  الپائِس:   پچاس ہزار   ہسپانوی طلباء نئے اسکول کا آغاز نئے پری فیبرک  اسکولوں میں کریں گے۔

روزنامہ   ال منڈو: اسپین کے سابق   عالمی   ماؤنٹین  اسکیئیر ، جو  گزشتہ گیارہ  روز سے لاپتہ تھے  کی  مسخ شدہ  لاش گذشتہ روزبرآمد  ہوئی ہے ۔ پولیس اس واقعے کو حادثہ  قرار نہیں دے رہی ہے۔

روزنامہ تیلے سور : کولمبیا  کی ایف اے آر سی پارٹی نے  ان فوجیوں کا اخراج کرے گی جنہوں نے  ہتھیاراٹھانے کا ایک بار پھر فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہSpiegel جرمنی:   برطانوی حکومت غیر مفاہمت شدہ   بریگزٹ قانون کو مزید روکنے  کی خواہاں نہیں ہے۔  حکومت اور وزیر اعظم بورس جانسن نے شکست تسلیم کرلی،ایجنڈے پر قبل از وقت انتخابات۔

روزنامہ Frankfurter Allgemeine Zeitunجرمنی میں سود کی شرح تاریخ کی   کم ترین  سطح پر لیکن بینک  ابھی بھی  خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

فوکس آن لائن: ترکی کی معیشت میں    ماہرین کے  تخمینوں سے زیادہ تیزی سے   بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

روس نیوز ایجنسی طاس: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے کہا ہے کہ یوروپی یونین کی روس پر  پابندیوں میں توسیع  ،   برسلز ہی کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گی۔

روس نیوز ایجنسی   لینتا: ر امریکی   اسپیشل فورسز  کے ایک  خفیہ فوجی اڈے  کا   روسی سرحد وں کے قریب پتہ  چلایا گیا ہے۔

روس نیوز ایجنسی  نووستی: روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا کہ چین  کی جانب سے اس کے  روس کے "بڑے بھائی" کی حیثیت سے پیش کیا  جانا  کوئی درست عمل نہیں ہے کیونکہ   روس  دیگر ریاستوں کے ساتھ  باہمی دلچسپی کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں