عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

03.09.19

1262938
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ انفو بائے، ارجنٹائن: ڈوریان طوفان  بہاما ز میں اپنے تباہ کن اثرات کے باعث 5 افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

الا پائس :میکسیکو میں 43 طالب علموں کے لا پتہ ہونے   کے  حوالے سے جاری  "آیوت زیناپا مقدمے"  میں ملوث مرکزی مجرم کو  رہا کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ پرنسہ  لاطینہ، کیوبا: برازیلی صدر ہائیر بول سانورو  کا کہنا ہے کہ وہ آمازون جنگلات میں آتشزدگی کے  موضوع پر  بات کرنے کے لیے اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل  کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بی آرڈاٹ ڈی ای:موسمی تغیرات جرمنی   کو وائرس اور امراض منتقل کر رہے ہیں۔

دوئچے ویلے:متحدہ امریکہ   کی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ  سے جھلس کر متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیکس 24 ڈاٹ نیوز:یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی  نے مغربی بلقامی ممالک   سے  سرعت سے یورپی یونین میں شامل   ہونے  کا کہا ہے۔

آرٹی  نیوز ویب سائٹ: روس  کے برطانیہ میں سفیر نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  کے دوسری  جنگ عظیم  سے متعلق بیانات کی مذمت کی ہے۔ جانسن  نے کہا تھا کہ سن 1929 میں پولینڈ  "فاشسٹ  ہتھوڑے اور کیمیونسٹ  سندان کے بیچ پھنس کر رہ گیا تھا۔

گازیتہ  ڈاٹ آر یو: یوکیرین  کےسابق وزیر اقتصادیات وکٹر سوسلووف  کا کہنا ہے کہ کریمیا پر عائد کردہ پابندیاں ان کے ملک کے لیے ایک ارب ڈالر کے نقصان کا موجب بنی  ہیں۔

روزنامہ ازوسطیہ: جارجین وزیرِ داخلہ جیورجی گاک ہاریہ کو وزارتِ عظمی کا امیدوار دکھایا گیا ہے۔

الاشرق الاوسط:  کولیشن  قوتوں  کے مطابق سعودی۔ امارات کمیٹی نے یمن کے علاقوں میں صورتحال کو پر سکون  بنانے کی کوشش کی ہے۔

الرایہ :عراق  میں 2014 سے ابتک 25 ہزار افراد لا پتہ ہیں۔

الحیات : عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیل  کے غزہ فلوٹیلا  پر حملے سے متعلق مقدمے کی فائل  پر نئے سرے  سے کاروائی   کامطالبہ  کیا ہے۔

لا موند: بورس جانسن بریگزٹ کے معاملے میں پارلیمنٹ کے موقف کا  سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لا فیگارو: خواتین پر تشدد کے خلاف قومی  سطح پر جدوجہد

لا پیریزین: "باپ جیل میں، ماں چل بسی" جولیا، ڈئیزی اور کلو  خواتین کے قتل  سے متاثرہ تین خواتین

 

 



متعللقہ خبریں