عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

23.07.19

1240851
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لبنانی روزنامہ الحیات لکھتا ہے کہ ماسکو  نے شام  میں ایک عوامی منڈی  کو ہدف بنانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

الاشرق الاوسط: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   کا کہنا ہے کہ 'ایران کا سی آئی جاسوسوں کو گرفتار   کرنے کا اعلان' مکمل  طور پر من گھڑت ہے۔

الرایہ القطریہ: حفتر قوتوں کا ایک پائلٹ تیونس فرار ۔

بلڈ ڈاٹ ڈی ای"جنوبی کوریا کی فضائیہ نے  روسی طیارے پر فائر کھول دیا،  روسی طیارے کے اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا دعویٰ۔

تاگیس شاؤ ڈاٹ ڈی ای: وولکس ویگن کے نئے کارخانے کے لیے ترکی قدرے خوش قسمت ہے۔ سعودی عرب اور بلغاریہ بھی کارخانے کے قیام کے لیے امیدوار ممالک میں شامل تھے۔

دوئچے ویلے:14 ممالک نے بحیرہ روم کے ساحلوں پر  پناہ گزینوں کو آپس میں بانٹنے  کی حامی بھر لی  ہے۔ یورپی یونین کے 14 ممالک نے بحیرہ روم  میں ڈوبنے سے بچائے جانے والے پناہ گزینوں کو قبول  کرنے کے حوالے سے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان فرانسیسی صدر امینول ماکرون نے کیا ہے۔

ہسپانوی روزنامہ  الا پائس: پودیموس پارٹی کے رہنما پابلو ایگلے سیاس نے سانچیز کو مخلوط حکومت کے عدم قیام کی صورت  صدر نہ بننے کے معاملے پر خبردار کیا ہے۔

لا وان گاردیہ نے لکھا ہے کہ بجلی کی  نئی لوڈ شیڈنگ نے ونیز ویلا میں لاکھوں انسانوں کو تاریکی میں ڈبو دیا۔

ہسپانوی ڈیجیٹل میڈیا الا دیاریوڈاٹ ای ایس:  بحران سے دو چار نکارا گووا نے 5 ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو تقویت دینے کے زیر ِ مقصد وزیر ِ خارجہ کو ان ممالک کے دوروں پر روانہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

روزنامہ روسیزقایا:ترکی ایس۔400 کے پارچہ جات کی پیداوار شروع کرنے کا مجاز ہے۔

ایجنسی ریا نووسطی : حباروسک علاقے میں ایک خیمے میں آتشزدگی سے 9 افراد متاثر اور ایک بچہ جان بحق

از وسطیہ : اقوام  متحدہ اور امینسٹی انٹرنیشنل نے یوکیرین میں خفیہ جیلوں کی موجودگی  کی تصدیق کی ہے۔

لا  فیگارو: شدید گرمی کی لہر: 56 علاقوں میں اورنج الارم  جاری

لا موند: بحیرہ روم کے مہاجرین کے معاملے میں یورپ  عدم مطابقت کا شکار

لا پیریزین کا کہنا ہے کہ فرانس نے اسرائیل فوج کی فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کی کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں