عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

16.07.19

1236509
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الحیات :اسرائیل ، غزہ کی پٹی سے ملحقہ سرحدوں پر ایک نیا ریڈار نصب کر رہا ہے۔

الاشرق الاوسط:ایرانی نژاد ایک فرانسیسی شہری  پروفیسر کو تہران میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الرایہ القطریہ: عراق تمام تر  ممالک سے کم سن داعش کارکنان کی عراق کو حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

فوکس ڈاٹ آن لائن: جرمنی نے رواں سال کے اندر ترکی کو 180 ملین یورو کا فوجی سازو سامان بیچا ہے۔

زیٹ ڈاٹ آن لائن: جرمنی میں مالی اثاثے  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے۔ شرح سود  کافی کم ہونے کے باوجود جرمنی میں عوام کے بینکوں میں اثاثے   اس سے قبل کبھی نہ دیکھی جانے والی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

ڈائی ویلٹ:وزیرِ دفاع اُرسولا وان ڈر لین  نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان  کیا ہے۔

روزنامہ از وسطیہ :جرمن پریس کے مطابق روس نے یورپ  کے خلاف"ایک غیر متوقع  حملے" کی تیاری  کر رکھی ہے۔

لینتا ڈاٹ آر یو نیوز پورٹل: امریکی تھنک ٹینک سڑاٹفور  نے دعوی کیا ہے کہ روسی ساخت کا ایس۔400 فضائی دفاعی نظام شدید بمباری کے خلاف قوتِ مدافعت پیش نہیں کر سکے گا۔

ریا نووسطی  ایجنسی: رائٹرز کی خبر کے مطابق امریکہ، روس اور عوامی جمہوریہ چین کے بھی شامل ہونے والے  ایک سہہ فریقی جوہری معاہدے پر بات چیت کا خواہاں  ہے۔

بیلجین اخبار لے سوئر : نیٹو کی ایک رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے۔

لے فیگارو:یورپ ، امریکہ۔ ایران  بحران کا حل تلاش کرنے میں مشکلات سے دو چار ہے۔

فرانسیسی روزنامہ لبریشن: ماحولیاتی آلودگی کے انسانی صحت  پر مضر اثرات اثبات سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہیں۔

ہسپانوی  اخبار الا پائس: امریکہ کی جانب سے اسپین کو خلیج میں نظر انداز ۔ واشنگٹن نے ایرانی پرچم بردار تیل ٹینکر گریس ون  کو گرفت میں لینے  کے زیر مقصد ایک خفیہ آپریشن میں برطانیہ کو ترجیح  دی ہے۔

الا یونیورس ایکواڈور : ہوان گوائدو کا وفد باربادوس میں نکولاس مادورو انتظامیہ سے دوبارہ ڈائیلاگ کے قیام کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

الامندو: پیدرو سانشیز   ممکنہ طور پر دوبارہ انتخابات  اور وزیر اعظم کے طور پر اپنے فرائض کو نہ سنبھالنے کی ذمہ داری کو واحدانہ طور  پر قبول نہیں کرنا چاہتے۔

 



متعللقہ خبریں