عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

03.07.19

1229526
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الرایہ القطریہ  کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات  کی جانب سے حفتر قوتوں  کو اسلحہ  کی فراہمی  متحدہ امریکہ کے ساتھ  طے معاہدوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

الشرق الاوسط: عراق میں حشید قوتوں  کی ازسر نو تشکیل کی مکمل حمایت

الحیات: متحدہ عرب امارات  کا کہنا ہے کہ لیبیا سے برآمد ہونے والا اسلحہ  اس سے تعلق نہیں رکھتا۔

الا پائس نے لکھا ہے کہ  وزیرِ خارجہ جوزف  بوریل  کی یورپی یونین کے نمائندہ اعلی کی کرسی پر تقرری  کے ساتھ اسپین یونین کی  پہلی قطار  میں واپس لوٹ آیا ہے۔

الا موندو:  حکومتی صدارت کے امیدوار پیدرو سانشیز  22 اور 23 جولائی کو ممبران ِ اسمبلی کی کانگرس میں ہونے والی تعیناتیوں  پر بحث میں حصہ لیں گے۔

ارجنٹائن کے روزنامہ کلارین کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم ِ آزادی کے بعد  کثیر تعداد میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک  بدر کیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ 

روزنامہ ویلٹ:  جرمن وزیر دفاع اُرسولا  وون ڈر لین یورپی یونین کمیشن کے نئے صدر ہوں گے۔

تاگیس چاؤ: بحیرہ روم   میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے  بلا اجازت اطالوی ساحل تک غیر قانونی مہاجرین کو لانے پر حراست میں  لیے گئے جرمن کپتان کو رہا  کر دیا گیا ہے۔ تا ہم اطالوی وزارت داخلہ نے اس پیش رفت پر ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

در تاگے اشپیگل: مکلین برگ صوبے کے شہر لبتھین کے جوار  کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔  آتشزدگی کا یہ واقعہ  کئی سوالیہ نشانات  بھی  کھڑے کر رہا ہے۔

لا موند: فرانس اور جرمنی، یورپی یونین کے کلیدی عہدوں کے لیے  ہونے والے مذاکرات میں    سب سے زیادہ فائدے میں رہے ہیں۔

لا فیگارو:  دوبئی  شیخ کی بیگمات میں سے ایک  کاجرمنی فرار ہونا  متحدہ عرب امارات کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

لبریشن: جاپان تجارتی وہیل کے شکار کو دوبارہ سے شروع کر رہا ہے۔

گازیتا ڈاٹ آر یو: روسی آبدوز میں  ہلاک ہونے والے 14 افراد  روسی  سرکاری ہیرو اعزاز  کے مالک تھے۔

آر بی کے:یوکیرین کے صدر زیلنسکی  کے کینیڈا  میں  مزاحیہ افتتاحی خطاب کو قہقہوں کے ساتھ خیر مقدم  کیا گیا ہے۔

ریا نووسطی:  جی۔20 میں ڈچ وزیر اعظم روٹ نے روسی صدر ولا دیمر پوتن سے 2014 میں گرنے والے بوئنگ ایم ایچ۔ 17 طیارے کے موضوع پر بند کمرے میں بات چیت کی ہے۔



متعللقہ خبریں