عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

02.07.19

1228822
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط  : وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو جوہری اسلحہ بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔

القدس العربی:ترکی کے انتباہ پر حفتر قوتوں نے 6 ترک شہریوں کو رہا کر دیا۔

الرایہ: عرب  لیگ  نے القدس  میں اسرائیل کی کھدائیوں کی سرگرمیوں کے  نتائج  کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

دوئچے ویلے:'سی واچ تھری'  بحری جہاز کے کپتان کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچاتے  ہوئے  40 مہاجرین  کو اٹلی کی بندر گاہ پر لانے  پر گرفتار کر لیا گیا۔ جس پر   جرمنی نے اٹلی  کے خلاف  شدید  ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

زیڈ ڈی ایف ڈاٹ ڈی ای: سی ۔واچ  بحری جہاز کے کپتان کی گرفتاری : "اصل اسکینڈل بحیرہ روم میں انسانوں کا  ڈوب کر موت کے منہ میں جانا ہے۔

دوئچے  ور شافت ناریحتن  ڈاٹ ڈی ای:  ڈالر  کو چھوڑ کر سونے میں سرمایہ کاری  ۔ خاصکر چین، روس اور ترکی وسیع پیمانے پر سونا خرید رہے ہیں۔

لا موند: حکومت پر دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اسپتالوں کے ایمرجنسی  وارڈ  کے ملازمین پیرس میں احتجاجی  مظاہرے کر ر ہے ہیں۔

لا فیگارو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر  امینول ماکرون نے  ایران کی جانب سے افروز شدہ یورینیم کی مقدار  کی حد پار کرنے  کے معاملے پر بات چیت کی ۔

لیبریشن :  فرنیچر کی بین الاقوامی چین کونفورما  سال 2020  میں فرانس میں اپنے 1900 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

طاس: عرکتسک  علاقے میں سیلاب   سے ہلاکتوں کی تعداد 14 تک ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد لا پتہ ہیں۔

ریا نووسطی: ایرو فلو  ٹ کے بعد اُرال ایئر لائنز نے بھی چیکیا کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ازوسطیہ: ترکی، ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  اور شام کے سرحدی علاقوں میں نصب کر سکتا ہے۔

الا پائس: یورپی عدالتیں  کاتالونیا  کے مفرور سیاستدانوں پوئگ دیمونت اور کومین کو یورپی یونین پارلیمنٹ سے باہر  رکھیں گی۔

الا یونیورسل : ٹرمپ  میکسیکن صدر لوپیز اوبرادور  کی تعریفیں کر رہے ہیں اور مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے ان کی  بھر پور کوششوں کی بنا پر عائد کردہ ٹیکسوں   کوختم کر رہے ہیں۔

لا وان گاردیہ: شمالی ارجنٹائن میں  پیش آنے والے ایک  بس حادثے  میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں