عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

25.06.19

1224882
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: ٹرمپ  نے خامنائی اور ڈراؤن کو گرانے والے 8 ایرانی حکام پر "کڑی پابندیاں" عائد کردی ہیں۔

القدس العربی : بحرین  کانفرس میں امریکہ  کا مشرقِ وسطی  میں قیام ِ امن کے حوالے سے "پہلے اقتصادی" منصوبے کا اعلان

الرایہ القطریہ: قطر   نرم گوشہ طاقت کے عالمی مرکز کی حیثیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔

ویسر  کورئیر ڈاٹ ڈی ای: جرمنی میں مہاجرین کی تعداد یورپی یونین میں سب سے زیادہ ہے۔جرمنی،  مہاجرین  کی جانب سے گزشتہ سات برسوں میں اوپر تلے  سب سے زیادہ درخواستِ پناہ  دائر کردہ ممالک میں  سرِ فہرست ہے۔

تاگے اشپیگل ڈاٹ ڈی ای:  جرمن صدر اشٹائن مائر  کا کہنا ہے کہ صوبہ قاصل کے گورنر لوبکے کا انتہا پسند دائیں بازو کے  گروہوں کی جانب سے قتل "ہمارے لیے باعثِ شرم " ہے۔

دوئچے ویلے: بلدیہ  استنبول  کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اتحادِ ملت کے امیدوار اکرم امام اولو  کی کامیابی پر جرمن سیاستدانوں  کےتہنیتی پیغامات

فرانسیسی روزنامہ لے فیگارو  کا کہنا ہے کہ امینول ماکرون اور ایڈورڈ فلپ   کی عوامی حمایت میں اضافہ

لے موند:یورپی  کونسل روس  پر عائد  پابندیوں کو ہٹا رہی ہے۔

بیلجین روزنامہ کے مطابق  برسلز میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی منصوبہ بندی کا شبہہ ہونے والا شخص گرفتار

روسی نیوز پورٹل لینٹا ڈاٹ آر یو : روسی صدر ولا دیمر پوتن  جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔

ویدو موستی  نیوزویب سائٹ: روس بروز منگل یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی میں دوبارہ لوٹ سکتا ہے۔

طاس خبر ایجنسی:  کرغز اٹارنی جنرل نے سابق صدر اتام بایف کو حاصل خصوصی مراعات کو ہٹائے جانے کی منظوری دی ہے۔

ہسپانوی روزنامہ الا پائس لکھتا ہے کہ گوائدو نے اطلاع دی ہے کہ آئندہ کے ایام نکولاس مادورو کے لیے انتہائی"فیصلہ کن" ثابت ہو ں گے۔

میکسیکن  روزنامہ الا یونیورسل : میکسیکو کے امریکہ  سے ملحقہ سرحدی علاقے  سے دو شیر خوار بچوں سمیت 3 بچوں اور ایک عورت کی نعشیں  برآمد ہوئی ہیں۔

اور ہسپانوی روزنامہ الا پیریوڈیکو :میکسیکو ، امریکی سرحدوں  پر 15 ہزار مہاجرین کے لیے فوجی متعین کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں