عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

19.06.19

1221011
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط:  صدر رجب طیب ایردوان: ترکی 'عنقریب' ایس۔ 400 میزائل دفاعی نظام کا مالک بن جائیگا۔

الرایہ القطریہ کاکہنا ہے کہ صدر ایردوان ، مرسی کے قضائے الہٰی سے وفات پانے  پر یقین  نہیں رکھتے۔

کویتی  روزنامہ الاوطن : ایران نے امریکہ  پابندیوں کے باعث تیل فروخت کرنے میں مشکلات سے دوچار ہونے کا اعتراف کر  لیا ہے۔

ہینڈلز بلاٹ ڈاٹ  ڈی ای: جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینک نے زرِ مبادلہ کی ایک نئی پالیسی نافذالعمل کر دی ہے۔

دوئچے ویلے: ٹرمپ لاکھوں پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے  کے درپے ہیں۔ امریکی صدر غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے والے مہاحرین کی ملک بدری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

فرینکفرٹر الاگمائن زائ تنگ: رشوت ستانی کے الزام کے ساتھ زیر ِ حراست لیے جانے والے پلاتینی کو رہا کر دیا گیا۔

ہسپانوی روزنامہ الا پائس  کا کہنا ہے کہ ونیزویلا   کے شہری شامی شہریوں سے   کہیں بڑھ کر  حصول ِپناہ کے  طالب  ہیں۔

الا مندو: سانچیز   نے صرف دس ماہ میں سرکاری قرضوں میں 18 ارب یورو کا  اضافہ کر دیا  ہے۔

لا وان گاردیہ  نے لکھا  ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یورپ  پر دباؤ ڈالتے ہوئے تجارتی جنگ میں تیزی لا رہے ہیں۔

روزنامہ از ویسطیہ: امریکی انتظامیہ ایس۔ 400 کی خرید کی بنا پر ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی سوچ رکھتی ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس: روسی سلامتی کونسل  نے اطلاع دی ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد مملکت کے قیام کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

اس ملک کے  روزنامہ کومرسانت  کا کہنا ہے کہ زیلنکسی   منظرِ عام پر آنے لگے ہیں انہوں نے پیرس اور برلن میں دون باس بحران  کے حل منصوبوں کو بیان کیا ہے۔

لا ٹیمپس: اس سے پیشتر   بڑی بڑی مشکلات کا سامنا کرنے والی ہوواوئی فرم نے اب کی بار  گھٹنے ٹیکنے شروع کر دیے  ہیں۔

لا پیریزین:  بے روزگاری کی بیمہ پالیسی  کے حوالے سے  ڈاکٹر ماکرون کی چونکا دینے والی تجویز

اور بیلجین روزنامہ   نے لکھا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارتی عہدہ سنبھالنے  کے لیے اپنی انتخابی مہم  کابا ضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں