عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

24/05/19

1207387
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 روزنامہ ویلٹ : ژاں کلاڈ ینکر  نے  جرمن چانسلر مرکل  کی پناہ گزینوں سے متعلق  کوششوں کی تعریف کی ہے ۔

 ڈوئچے ویل  : یورپی پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہوگیا۔

  سوڈ ڈوئچے زائی ٹنگ  نے خبر دی ہے کہ بوش کمپنی  زہریلی گیسوں کے اخراج  پر مبنی اسکینڈل کی مد میں  90 ملین یورو جرمانہ ادا کرے گی ۔

 الشرق الاوسط  سعودی اخبار      کے مطابق ، سوڈان کی عبوری پارلیمانی نائب اسپیکر  سعودی عرب پہنچے ہیں۔

 الرایہ القطریہ  نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب قطر پر قبضہ کرتےہوئے اس کے گیس کے ذخائر حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 الحیات لبنانی اخبار : لبنانی کابینہ   بعض فیصلوں پر اختلاف رائے کی  بنا  پر بجٹ منظور کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے ۔

 لاپیریسن فرانس  کے مطابق  وسطی افریقہ  میں حالیہ قتل عام کے بعد 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا گیا ۔

 لے ٹیمپس سوئس اخبار  : یورپی پارلیمانی انتخابات  میں ہالینڈ کی لیبر پارٹی کو خلاف توقع کامیابی حاصل ۔

 لے فیگارو  فرانس : تقریباً 300 تارکین وطن  کو لیبیا کے ساحلی محافظوں نے موت  کے منہ سے بچا لیا ۔

 ہسپانوی الموندو  اخبار : جولیان اسانج  کے خلاف 18 مزید فرد جرم عائد کی گئی ہیں جن میں جاسوسی  کرنا بھی شامل ہے ۔

 ایکسپانسیون اسپین  : سینٹرل بینک     کا کہنا ہے کہ  ملکی  معیشت پر  قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

 روسی خبر ایجنسی  lenta.ru نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے  ایک اہم  روسی اقتصادی فورم میں  شرکت سے انکارکر دیا ہے۔

 روسی خبر ایجنسی ریا نووستی  : زیلنسکی  انتظامیہ    نے   مستعفی ہونے   سے متعلق  ایک مہم کے آغاز کو   مضحکہ خیز قرار دیا  ہے ۔

 تاس   کا لکھنا ہے کہ  روسی  دفتر خارجہ     نے  اس بات کی وضاحت کر دی ہےکہ اس نے امریکی نائب  وزیر خارجہ  وکٹوریا نو لنڈ کو ویزہ کیوں نہیں دیا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں