عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

21.05.19

1205285
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ ویلٹ :آسڑیا    میں آسڑیا آزادی پارٹی  کے وزراء اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

دوچےویلے :جرمنی سے مہاجرین  اور ہم آہنگی کے  امور کے لیے ریکارڈ سطح کا خرچہ

سُددوئچے زائی تُنگ : نواحی علاقوں  میں بھی تعلیمی  خدمات احسن طریقے سے فراہم کی جا رہی ہیں۔

پرینسہ لاطینہ: میکسیکو اور ترکی کے وزراء خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین شاندار تعلقات کی توثیق کی ہے۔

الا کانفیڈنسیال: مادورو نے حزب ِ اختلاف کے زیر کنٹرول قومی اسمبلی  کی تجدید کے لیے قبل ازوقت انتخابات کی اپیل کی  ہے۔

الا Periodico : میکسیکو سے مہاجرین کے  حوالے سے  علاقائی ترقی کی اپیل

روزنامہ الاشرق الاوسط:ایران کا نکلیئر چیلنج ۔ ٹرمپ : ہم ایران  کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں۔

الحیات: ایران نے افروز شدہ  یورینیم  کی پیداوار کو چار گنا بڑھا دیا ہے۔

الجزیرہ : حوثیوں  کی سعودی عرب  کے ایک ہوائی اڈے پر بمباری

لا پیریزئن : ٹرمپ اور ان کے داماد کے بینک کھاتوں میں مشکوک لین دین

لا موند: آسڑیا کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے حکومتی امور چھوڑ دیے

لا سوئر: ٹرمپ اور ایران کے مابین سرد جنگ کا اعلان

ریا نووسطی نیوز ایجنسی: ابہازیہ میں حزب ِ اختلاف کا مرکزی شاہراہ پر واقع  پولیس چیک پوسٹ کا محاصرہ

لانیتا ڈاٹ آر یو نیوز ویب سائٹ: یورپ   کی   زیلنسکی  سے فی الفور روس سے مذاکرات کر نے کی اپیل

روزنامہ ازوسطیہ: یوکیرین کے یورپی کونسل میں دائمی مندوب دیمتری کولیبہ نے  روس کی یورپی  کونسل کی پارلیمانی مجلس  میں واپسی کی اجازت نہ دینے کے لیے حتی الامکان کوششیں  صرف کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں