عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 16.05.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1202538
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 16.05.2019

ڈوئچ اویلے:جرمنی کے محکمہ پولیس کے سربراہ کی جانب سے دائیں بازو کے انتہا پسندوں  کو انتباہ۔

روزنامہ Süddeutsche Zeitung: آسٹریلیا کےدائیں بازو کے انتہاپسند ایکٹویسٹ مارٹن سیلنر کی جرمن امدادی سرگرمیوں کی ٹیموں  سے بڑے پیمانے پر حمایت ۔

 زیڈ  ڈی ایف:جرمن مسلح افواج عراق میں فوجیوں کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔

القدس العربی:  عبدالمہدی  انقرہ میں ترک مسلح افواج سے عراق میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ الشرق الاوسط: ایران کے وزیر خارجہ  جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ،  امریکہ کی  سخت پالیسی کے باوجود اعتدال پسندی سے کام لے گا۔

روزنامہ الحیات :  سعودی عرب کے مطابق ا س کی تنصیبات  پر حملہ  کرنے کے ذمہ دار  حوثی  اور ایرانی  ہیں۔

روزنامہ الپائس: ایک مقالے کے مطابق یورپ میں جلد ہی پناہ گزینوں، دفاع اور توانائی کے بارے میں اختلافات پیدا ہو جائیں گے ۔

روزنامہ TeleSur : وینزویلا کے صدر مملکت نکولس  مادورو نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں  وینزویلا کے  سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری صدر صدر ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔

روزنامہ Le Monde: امریکہ   کے سخت  رویہ کی وجہ سے خلیج بصرہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

روزنامہ  Le Parisien: سال کی پہلے سہ ماہی میں فرانس میں افرادی قوت  میں دس سال کی سب سے زیادہ کمی۔

روزنامہ  Le Soir: جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے فرانسیسی صدر ماکروں سےاپنے  اختلافات کا اعتراف کرلیا ہے۔

رشیا ٹوڈے: جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے یوکرائن کےبزنس  مین   İgor Kolomoyski   وطن واپس آگئے ہیں۔

روزنامہ ازویستیا: جرمن چانسلر انگیلا مرکیل  نے کہا ہے کہ  یورپی یونین  کی گیس سے متعلق  سے  متلعق  اسٹریٹجی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں