عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

15.05.19

1201795
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الحیات : صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ادلیب  سے متعلق  ترکی۔روس  معاہدے  پر کاری ضرب لگانے  کی کوششیں  کی جارہی ہیں۔

الاشرق الأوسط:  شام  کا نقصان 380 ارب ڈالر ۔۔۔ اورشامی عوام  کا 93 فیصد 'مفلسی و غربت کا شکار'

الرایہ القطریہ: گزشتہ 72 گھنٹوں میں سعودی عرب کو 31 ارب ڈالر کا خسارہ

سودوچے  زائی تُنگ : جرمن وزیر ِ داخلہ ہورسٹ سی ہوفر   ،  شامی پناہ گزینوں  کو ملک میں قیام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق عمل درآمد کو  فی الحال  بدلنے کے حق میں نہیں ہیں۔

دوچے  ویلے : جرمن فرموں  کی جانب سے ریسرچ و ڈویلپمنٹ  پروگرامز کے لیے ریکارڈ  اخراجات

 زیڈ ڈی ایف ۔ دے : جرمنی میں 2018 میں  پیش آنے  والے نسل پرست واقعات  میں تقریباً 400 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے۔

الا پائس: اسپین نے  خلیجِ ایران  میں موجود امریکی اٹاکنگ گروپ  میں شامل 'میندیز ننو نیز' فری گیٹ کو واپس  بلا لیا ہے۔

الا موندو: پولیس اور فوجی قوتوں نے  ونیزویلا کی پارلیمنٹ کے کنٹرول  اور سلامتی کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

لا وان گارڈیہ : امریکہ کی چین میں سرمایہ کاری میں 80 فیصد کی شرح سے گراوٹ آئی ہے۔

لیبریشن:  26 ویں ہفتے  کے احتجاجی مظاہرے:  لیلے میں وہیل چیئر استعمال کرنے والے دو ییلو جیکٹ مظاہرین  کے خلاف آنسو گیس سے مداخلت

لے فیگارو: ٹریزا مئے ، ماہ جون کے اوائل میں ایک نئے بریگزٹ معاہدے کو پیش کریں گی۔

فرانس۔24: فیس بک نے ، کرائسٹ چرچ کی اپیل  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیس بُک لائیو کے استعمال  میں حد بندی  لانے کا فیصلہ کیا ہے

خبر رُس ویب سائٹ: پومپیو کی سوچی میں پوتن سے ملاقات ، دو نوں طرفین   باہمی تعلقات میں  بہتری لانے  کے سلسلے کاآغاز کرنے کے خواہاں ہیں۔

ترک رُس نیوز ویب سائٹ: روس، "نصف ٹریلین " ڈالر کی جانب  بڑھ رہا ہے،  روسی سنٹرل بینک کے مالی اثاثے ریکارڈ کی جانب رواں دواں

روسی ویب پورٹل اوبزر  ڈاٹ پریس :  مشہور روسی سیاستدانوں  اور ممبر ان ِ اسمبلی کی شناختی معلو مات تک   ہر عام و خاص کی رسائی   کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں