عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

14.05.19

1201017
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

جرمن روزنامہ زیٹ : جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کا  امریکہ  کو ایران سے  جنگ نہ چھیڑنے کا انتباہ۔

ویلٹ : جرمنی  میں  صوبائی انتظامیہ مساجد  ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار

زیڈ ڈی ایف ڈاٹ۔دے : جرمن  ممتاز کیمیاوی  فرم بایر  ، امریکہ میں جاری گلیفو ساٹ  مقدمے کو پھر ہار گئی ہے۔

الاشرق الاوسط: اسرائیل کو ایران بحران میں شامل کیے جانے پر خدشات لا حق ہیں۔

الرایہ القطریہ : فلسطین  کے عظیم واپسی مارچ  مظاہروں نے قابض اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

الریاض: عبوری  انتظامیہ کے ڈھانچے کے معاملے میں سوڈانی فوج اور حزب ِ اختلاف کے درمیان مصالحت قائم

چلی کے روزنامہ لا ترکیرا نے لکھا ہے کہ امریکی پولیس نے واشنگٹن میں ونیزویلا کے سفارتخانے کو خالی کرانے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا ہے۔ یہ سفارتخانہ کئی ہفتوں سے حزبِ اختلاف کے لیڈر ہوان گوائدو کے وفد کے عمارت میں داخلے کی مخالفت کرنے والے امریکی مظاہرین کے زیرِ قبضہ ہے۔

الا موندو : ہسپانوی وزیر ِ خارجہ جوزف بوریل نے ہوان گوائدو اور ونیز ویلا  کی حزبِ اختلاف کے رہنما لیو پولڈو  لوپیز  کے قاراقاس میں ہسپانوی سفارتخانے میں  مذاکرات کوایک "معمول" کا فعل قرا ر دیا ہے۔

ارجنٹائن کے روزنامہ کلارین کے مطابق ارجنٹائن میں  ریلوے  اسٹیشنوں  کو 60 دنوں  میں تیس بار بم حملے   کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

روسی خبر ایجنسی  طاس :  نکلیئر وار ہیڈ  کے حامل "پوسیڈن "  نامی ڈراؤن   کے ذریعے اہداف تک زیر سمندر رسائی کرنے کی استعداد  کے مالک دوسرے روسی بحری جہاز کو آئندہ برس  موسم ِ بہار میں پانیوں میں اتارا جائیگا۔

روسی نیوز پورٹل ۔ ریمبلر : امریکہ میں شائع ہونےو الے  نیشنل انٹریسٹ   نامی سیاسی و فوجی تجزیات  پر مشتمل جریدے نے روس اور امریکہ کے  درمیان  مصالحت  کے طریقہ کار کی تجویز پیش کی۔

روسی  خبر ایجنسی ریا نووس: ترک اور روسی صدور  کے درمیان کل شام ٹیلی فونک ملاقات ہوئی ہے۔

لا پیری زین : برکینا فاسو میں  ہلاک شدگان فوجیوں کے قومی سطح پر یادگاری تقریب کا اہتمام

فرانس 24: سوڈان میں پہلے سیاسی عبوری معاہدے کے باوجود 6 افراد ہلاک

لا موند:ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کردہ وکٹر اوربان  کے مؤقف کو سراہا۔



متعللقہ خبریں