عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

10/05/19

1198808
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 اے آر ڈی  جرمن  کےمطابق  یورپی یونین سے ایرانی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ۔

ڈوئچ ویل  نے خبر دی ہے کہ جرمنی  میں محصولات  کی آمدنی کم ہو رہی ہے۔

Faz.de  نے خبر دی ہے کہ  جرمن-ایران تجارتی حجم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

 الشرق الاوسط   سعودی اخبار   کے مطابق ،ایرانی وزیر خارجہ   نے  یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے  کی روشنی میں  اپنے وعدوں   کا احترام کرے۔

 الرایہ القطریہ  کا لکھنا ہے کہ  سی آئی اے نے  جمال خاشقجی کے 3 رشتے داروں کو  خبردار کیا ہے کہ وہ   سعودیوں کی ممکنہ  انتقامی کاروائی       کے بارے میں محتاط رہیں۔

 الریاض  سعودی اخبار    نے خبر دی ہے کہ  مملکت  میں 400 میگاواٹ کی استعداد کے حامل ایک شمسی توانائی کی تنصیب  قائم  کی جائے گی ۔

 ہسپانوی  لا وان گواردیا   کےمطابق  اسپین  کی سماجی تحقیقاتی ادارے  نے  کہا ہے کہ  یورپی انتخابات میں   سوشلسٹ لیبر پارٹی کو کامیابی مل سکتی ہے  جبکہ کاتالان  رہنما پوئیگ ڈیمونٹ بھی 1 نشست حاصل کر سکیں گے۔

 لا جرنادا میکسیکو  کا لکھنا ہے کہ  امریکہ کی وینزویلا سے متعلق پالیسیوں کے نتائج  سے ٹرمپ کو مایوسی کا سامنا ہوا ہے۔

ٹیلی سور وینیزویلا  نے  خبر  دی ہے کہ  روسی وزیر خارجہ  سرگی لاوروف  نے امریکہ اور وینیزویلا کے درمیان کسی معاہدے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

 موندے فرانس : ملک  میں دو سال سے جو سیاحتی  سرگرمیوں میں   اضافہ  ہورہا تھا اس میں سال رواں  کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

فرانس 24 کا لکھنا ہے کہ  واشنگٹن انتظامیہ   کے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کا چین بھی جواب دے گا۔

  خبر روس و  یب سائٹ کےمطابق ، روسی صدر پوٹن نے  ریڈ اسکوائر    کی فوجی پریڈ   کے دوران   اپنے والد کی تصویر اٹھا رکھی تھی جو کہ  جنگ عظیم دوئم کے دوران غازی  کا  خطاب حاصل کر چکے تھے ۔

 Lenta.ru  : روسی شہر نووسی برسک میں  اسٹالن کے مجسمے کی رونمائی کی  گئی ۔

 

 



متعللقہ خبریں